عرب لیگ سکریٹری جنرل نیبل العربی کے دورہ ہند کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-17

عرب لیگ سکریٹری جنرل نیبل العربی کے دورہ ہند کا آغاز

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نیبل العربی ہندوستان کے سہ روزہ سرکاری دور ہ پرآج یہاں پہنچے۔ اس دورہ کا مقصد مختلف میدانوں میں دونوں فریقین کے تعلقات کی سطح کو بلند کرنا ہے ۔یہاں سرکاری عہدیداروں نے بتا یا کہ اس علاقہ میں اور بالعموم عالم عرب میں عرب لیگ کی بڑھتی دلچسپی کے پس منظر میں ہندوستان، ایک آف عرب اسٹیٹس ( عرب لیگ) کے ساتھ تعلقات کی سطح کو بلند کرنے کا متمنی ہے۔ العربی ، 17دسمبر کو وزیر خارجہ سلمان خورشید اور نائب صدر جمہوریہ ڈاکٹر محمد حامد انصاری سے ملاقات کریں گے۔ یہاں وزرات خارجہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ، عرب لیگ کے سکریٹری جنرل اور وزیر خارجہ ہند اس یاد داشت مفاہمت کو تاحال کریں گے جو 22رکنی عرب لیگ کے ساتھ ہم نے طے کی ہے۔ اس یادداشت مفاہمت کو تاحال کرنے کا مقصد ، عرب لیگ کے رکن ممالک کے نمائندوں اور ہندوستان کے درمیان تال میل کی سطح کو بلند کرنا اور مزید موثر بنانا ہے۔ ان ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تاریخی اور تہذیبی تعلقات کے علاوہ تجارتی اور معاشی تعلقات بھی بہت مستحکم ہیں۔ عالم عرب کے ساتھ ہندوستان کی جملہ تجارت لگ بھگ 200بلین ڈالر ہے ۔ مزید برآں زائد از60فیصد تیل، عالم عرب یا مشرق وسطی سے حاصل کیا جارہا ہے۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ بنیل العربی، ہندوستان کے ایک قدیم دوست ہیں اور انہوں نے یہاں کئی برسوں تک سفیر مصر برائے ہند کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔

Arab League Secretary General Dr Nabil El Arabi visits India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں