مڈیکری سٹی منسپل کونسل انتخابات میں ایس ڈی پی آئی کے 4 امیدوار کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-24

مڈیکری سٹی منسپل کونسل انتخابات میں ایس ڈی پی آئی کے 4 امیدوار کامیاب

کڈاگو ضلع کے صدر مقام مڈیکری سٹی منسپل کونسل کے لیے جملہ 23 وارڈوں میں ہوئے حالیہ انتخابات میں ایس ڈی پی آئی نے 8امیدوار کھڑے کئے تھے۔ کڈاگو ضلع کے صدر مقام مڈیکری میں پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لینے والی ایس ڈی پی آئی پارٹی نے حصہ لیا ہے، اور انتخابی نتائج میں ایس ڈی پی آئی کے 4امیدواروں نے کامیابی درج کی ہے۔ انتخابی نتائج کے بعد ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں کہ ایس ڈی پی آئی کی حمایت کے بغیر کانگریس اور بی جے پی پارٹی سٹی منسپل کونسل کی ذمہ داری حاصل کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ مڈیکری سٹی منسپل کونسل میں کانگریس کے 10امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ لیکن کانگریس کو ایک MLCاور ایک MPکے ووٹوں کو ملا کر بھی 12نمبر ہی حاصل ہوتے ہیں۔ اور کونسل بنانے کے لیے 14نمبر یعنی مزید 2ووٹوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ اسی طرح بی جے پی کے 8امیدواروں کے کامیابی کے علاوہ ایک MLAکے ووٹ کے ساتھ 9نمبر تک ہی پہنچ پائی ہے۔گزشتہ سٹی منسپل کونسل میں بی جے پی ہی اقتدار میں تھی۔ لیکن بی جے پی کے کھلے عام رشوت خوری اور بدعنوانیوں کی وجہ سے اس مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیکن اس مرتبہ ایس ڈی پی آئی کے 4امیدواروں کو عوا م نے کامیاب کرکے ضلع میں اپنی سیاسی تحریک اور سماجی خدمت کو مزید تقویت دی ہے۔ اور مڈیکری سٹی منسپل کونسل انتخابات میں ایس ڈی پی آئی تیسری بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ ایس ڈی پی آئی کے کامیاب امیدواروں میں وارڈ نمبر 4کی امیدوار نیما ارشد، وارڈ نمبر 5سے کے جے پیٹر، وارڈ نمبر 22سے اڈوکیٹ امین محسن، وارڈ نمبر 23میں منصور علی شامل ہیں، لیکن ایس ڈی پی آئی کے تین امیدواردوسرے نمبر پر رہے ۔ جن میں خاص طور پر وارڈ نمبر 6کی امیدوار نفیسہ عبداللہ صرف 5ووٹوں کی فرق سے اور وارڈ نمبر 3کی امیدوار حسینہ نورالدین صرف 22ووٹوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہیں۔ مذکورہ مڈیکری سٹی منسپل کونسل انتخابات میں جے ڈی ایس کے صرف ایک امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ضلع کوڈاگو کے صدر مقام مڈیکری سٹی منسپل انتخابات میں پارٹی کی کارگردگی پر ریاست کرناٹک کے صدر عبدالمجید اور جنرل سکریٹری عبد الحنان نے اس جیت کے لیے عوام کو خصوصی طور پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی آئی کے امیدوار عوام کے امیدوں کو پورا کرنے میں ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ پارٹی لیڈران نے کامیاب امیدواروں اور ضلع کے کارکنان کو بھی مبارکبا د پیش کیا کہ ان کی انتھک محنت اور سماجی خدمات نے انہیں کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے امیدواروں کے تعلق سے لیڈران نے کہا کہ ہمارے پارٹی کے امیدوار جیتیں یا ہاریں لیکن اپنی سماجی خدمات کو ہمیشہ کی طرح جاری رکھیں گے۔ ایس ڈی پی آئی انہیں اصول و ضوابط اور پالیسی کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔

Kodagu District , Karnataka, Madekeri CMC Elections, Four SDPI Candidates Win

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں