معروف کنڑا شاعر شیوردرپا کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-24

معروف کنڑا شاعر شیوردرپا کا انتقال

کنڑا کے معروف قومی شاعر جی ایس شیوار درپا کا آج طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ شہر کے بنشنکری میں واقع رہائش گاہ پر انہوں نے آج آخری سانس لی۔ 87سالہ شیور درپا کو کنڑا ادبی میدان میں جی ایس ایس کے نام سے جانا جاتا تھا۔ پسماندگان میں دو بیویاں رودرانی، پدما، دو بیٹے جئے دیو، شیوپرساد اور بیٹی جینتی شامل ہیں۔ جی ایس ایس طویل عرصہ سے بیمار تھے۔ آج صبح ان کی حالت انتہائی بگڑ گئی اور دوپہر انہوں نے آخری سانسیں لیں۔ جیسے ہی ان کے انتقال کی خبر پھیلی لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا اور کئی معروف شخصیتوں نے اس عظیم شخصیت کا آخری دیدار کیا۔ وزیراعلیٰ سدا رامیا نے اپنے کابینی رفقاء کے ساتھ شیور درپا کی رہائش گاہ پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا اور اہل خانہ کو پرسہ دیا۔ کل ان کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ بنگلور یونیورسٹی (گنانا بھارتی) کے احاطہ میں واقع کلا گرام میں ادا کی جائیں گی۔ قومی شاعر جی ایس شیور درپا کے انتقال پر حکومت نے ریاست بھر میں سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اور دو دنوں تک سرکاری سوگ منائے جانے کا اعلان وزیراعلیٰ سدا رامیا نے کیا ہے۔

Renowned Kannada poet Shivarudrappa died

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں