مسجد اقصیٰ میں کیمروں کی تنصیب - اردن میں اسرائیلی سفیر کی طلبی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-19

مسجد اقصیٰ میں کیمروں کی تنصیب - اردن میں اسرائیلی سفیر کی طلبی

عمان
(آئی اے این ایس)
اردن نے آج عمان میں تعینات اسرائیلی کوطلب کرکے ان سے مسجد الاقصی کے احاطہ میں خفیہ کیمرے نصب کرنے کے خلاف احتجاج کااظہارکیا۔اردنی مملکتی وزیرمیڈیااورمحمدمعمانی کے حوالہ سے ژنہوانیوزایجنسی نے بتایاکہ اردن نے صیہونی مملکت کی اس حرکت کوناقابل قبول قراردیتے ہوئے کیمرے فوراہٹائے جانے کامطالبہ کیا۔وزیرمیڈیاامورنے اسرائیلی سفیرکوخبردارکیاکہ ان کیمروں کی تنصیب اردن کے اموراورآزادئی عبادت کی سخت خلاف ورزی ہے۔اردن مسجد اقصی کے مصلیوں اوروہ کنندوں کے تحفظ کے لیے نگراں مقررہے۔انہوں نے صاف الفاظ میں یہ وضاحت بھی کردی کہ ایسی نازیباحرکتیں عالم اسلام کے لیے اشتعال انگیزہیں۔وزیرمیڈیانے مسجد میں انتہاپسندیہودیوں کے داخلہ پرامتناع کامطالبہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ایسے انتہاپسندوں کواحاطہ میں داخلہ کی اجازت فلسطینیوں اوراسرائیل کے درمیان حصول امن مساعی کے مغائرہے۔
Jordan summons Israeli ambassador over cameras in holy site

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں