سعودی عرب کی جگہ اردن سلامتی کونسل کا رکن منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-08

سعودی عرب کی جگہ اردن سلامتی کونسل کا رکن منتخب

اقوام متحدہ
( یو این آئی)
اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے کل سعودی عرب کی جگہ اردن کو دو سال کے لیے سلامتی کونسل کارکن منتخب کر لیا۔ اس جگہ کے لئے جنرل اسمبلی نے پہلے سعودی عرب کو منتخب کیا تھا لیکن اس شام اور اسرائیل۔ فلسطین کے بحران کو حل کرنے میں اقوام متحدہ کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے سلامتی کونسل کی رکنیت قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اردن کے انتخاب سے پہلے عرب ممالک نے ووٹنگ کی اور پھر ایشیائی ممالک نے اس روایتی عرب نشست کے لئے اردن کو منتخب کرلینے کی تصدیق کی۔ انتخاب میں اقوام متحدہ کے 193رکن ملکوں میں سے اردن کے حق میں 178ملکوں نے ووٹ دیا۔ 4ممالک اقوام متحدہ کے بقایہ جات کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکے۔ اردن کے وزیر خارجہ ناصر جو دیہہ نے کہا کہ ان کا ملک سلامتی کونسل کارکن بننے سے اپنے آپ کو قابل فخر محسوس کررہا ہے۔
Jordan elected to replace Saudi Arabia in Security Council

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں