آندھرا پردیش کی تقسیم سے قبل انتخابات کروانے کانگریس کو جگن کا چیلنج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-05

آندھرا پردیش کی تقسیم سے قبل انتخابات کروانے کانگریس کو جگن کا چیلنج

وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے بانی صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج مرکز میں کانگریس زیر قیادت یوپی اے حکومت کو آندھراپردیش کی تقسیم سے قبل لوک سبھا انتخابات منعقد کروانے کا چیلنج کیا۔ چیف منسٹر ٹاملناڈو جے جیہ للیتا سے ریاستی سکریٹریٹ میں بعدازاں صدر ڈی ایم کے ایم کروناندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں قائدین نے یہ احساس ظاہر کیا کہ یہ مسئلہ صرف آندھراپردیش کا نہیں ہے بلکہ جمہوریت سے جڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر قائدین اس مرتبہ خاموش رہے تو آندھراپردیش ایک مثال بن جائے گا اور کوئی بھی پارٹی جو مرکز میں 272 ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ اقتدار حاصل کرے گی وہ کسی بھی ریاست کو اسمبلی کو اعتماد میں لئے بغیر اپنی خواہش سے تقسیم کردے گی۔ جگن نے کہاکہ یہی وجہہ ہے کہ وہ ملک بھر کا دورہ کررہے ہیں اور دستور کی دفعہ 3کی مخالفت کرنے کی اپیل کررہے ہیں جس کا مرکز کی جانب سے مبینہ طورپر استحصال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس نے رائلسیما کے 2 اضلاع کو شامل کرتے ہوئے رائل تلنگانہ کی تجویز رکھی ہے تاکہ اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل کرسکے۔ انہوں نے تلنگانہ کی تشکیل کو سیاسی فیصلہ سے تعبیر کیا اور کہاکہ کانگریس کا ذہن اس بارے میں واضح نہیں ہے وہ صرف نشستوں اور ووٹوں کی خاطر ریاست کی تقسیم چاہتی ہے۔ جگن موہن ریڈی نے کہاکہ ریاست کو سیاسی مقاصد کیلئے تقسیم نہیں کیا جاسکتا۔ اسمبلی اور عوام کے جذبات کو ملحوظ رکھنا ہوگا۔ یہ پوچھنے پر کہ کیا جئے للتیا اور کروناندھی میں سے کسی نے ان کی مہم کی تائید کا یقین دلایا، جگن نے کہاکہ یہ بات ان ہی سے پوچھی جائے۔ انہوں نے جئے للیتا اور تقریبا15ملاقات کی جبکہ کہ کروناندھی سے گوپال پورم میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر پارٹی کے خازن ایم کے اسٹالن اور کروناندھی کی دختر و رکن پارلیمنٹ کنی موزی بھی موجود تھے۔ انہوں نے جگن کو شال اوڑھاکر استقبال کیا۔

Jagan challeges congress on AP bifurcation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں