اسلامی فنانسنگ - مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں معاشی ترقی کیلیے روح رواں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-14

اسلامی فنانسنگ - مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں معاشی ترقی کیلیے روح رواں

دبئی
(پی ٹی آئی )
اسلامی نظام پر مبنی مالیاتی سسٹم (فینانسنگ)جو تیزی سے ترقی پارہا ہے ،مشرق وسطی اور شمالی افریقہ (ایم ای ین اے ) کے طول وعرض میں معاشی ترقی کے آئندہ مرحلہ کی روح رواں ہوگا ۔ مالیاتی ماہرین نے یہ خیال ظاہر کیا ہے ۔ دنیا بھر کے یہ ماہرین ،دوحہ میں یورومنی قطر کانفرنس میں شریک رہے ۔ یہ کانفرنس اسی ہفتہ منعقد ہوئی ۔ ان ماہرین نے عالمی معیشت کی صورت حال کے بارے میں اہم نظریات پیش کئے اور کہا کہ ایم این اے علاقہ کا بڑھتا ہوا رول ، اسلامی نظام پر مبنی فینانسنگ کے لئے ایک اہم وسیلہ اور کلیدی مارکٹ ہے ۔ عالمی سطح پر تابع شریعت اثاثہ جات کی مالیت کا تخمینہ 1.4ٹریلین ڈالر کیا گیا ہے ۔ آئندہ دو یاتین برسوں میں شرح نمود وہندسوں میں آجانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ ادارہ اسٹانڈرڈ اینڈ پوورس کی حالیہ رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی اور کہا گیا ہے کہ خلیجی تعاون کونسل اور ایشیا ، یقینی طور پر اسلامی فینانس کے قائدین بن جائیں گے جس کے بعد دیگر ممالک جیسے ترکی اور نائیجیریا کا نمبر ہوگا ۔ خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی )میں خلیج فارس کی سرحدات سے متصلہ عرب ممالک بحرین ، کوویت ، عمان قطر ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں ۔ حکومت کے منصوبہ بند انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تابع شریعت فینانسنگ ، کارپوریٹ شعبہ میں اپنی اہمیت کو بڑے پیمانہ پر منوارہی ہے ۔ انٹرننیشنل کمیونیکیشنزاور ریڈونے حال ہی میں 1.25بلین ڈالر مالیت کے 5سالہ سکک جاری کئے ہیں جو اسلامی فینانسنگ کے بڑھتے رجحان کا حصہ ہیں ۔
Islamic finance to sustain growth in MENA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں