صنعا
(رائٹر)
یمن میں شادی میں شرکت کے لئے جارہے 15بے قصور عام شہریوں کو امریکہ نے فضائی حملہ کرکے مار ڈالا ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ انہیں غلطی سے القاعدہ کا قافلہ سمجھ لیا گیا تھا ۔ مقامی افسران اس جہاز کو شناخت نہیں کر پائے جس سے البیدہ صوبہ میں حملہ کیا گیا ہے مگر قبائلی اور میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون حملہ تھا ۔ ایک سیکورٹی افسر نے بتایا ہے کہ ،فضائی حملہ اپنا نشانہ چوک کر شادی کے قافلہ پر جاکر لگاجو کاروں پر مشتمل تھا 10لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 5اسپتال لے جانے کے بعد چل بسے ۔ ایک امریکی افسر نے رازداری کی شرط پر ان خبروں کی تصدیق کی ہے کہ انسداد دہشت گردی حملہ میں متعدد باراتی مارے گئے ہیں ۔ امریکہ نے ان دنوں القاعد ہ کی شاخ (عقاب) کے خلاف ڈرون حملوں کی شدید مہم چلا رکھی ہے جسے وہ گروپ کی سب سے خطرناک شاخ سمجھتا ہے ۔ یمن عقاب کا گڑھ ہے یہ ان مٹھی بھر ملکوں میں شامل ہے جہاں امریکہ ڈرون طیاروں سے حملے کرنے کا اعتراف کرنا ہے ۔ ہیومن رائٹس واچ نے اگست میں ایک تفصیلی رپورٹ دی تھی امریکہ کے میزائیل اور دیگر حملوں میں یمن میں درجنوں رام شہری ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اس ملک کے استحکام میں اقوامی ترجیح سے اسے جنوبی علیحدگی پسندوں اورشمالی باغیوں کا بھی سامنا ہے ۔ کیونکہ یہاں حالات کا اثر تیل سے مالا مال سعودی عرب اور اہم بحری راستوں پر بھی پڑسکتا ہے ۔ پیر کے روز بھی امریکی ڈرون سے میزائیل داغ کر مشرقی یمن میں کار میں سفر کررہے کم از کم 3عام شہریوں کو مارڈالا گیا تھا ۔
Air strike kills 15 civilians in Yemen by mistake
2013-12-14
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں