عشرت جہاں انکاؤنٹر - امیت شاہ کو سی بی آئی کی کلین چٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-25

عشرت جہاں انکاؤنٹر - امیت شاہ کو سی بی آئی کی کلین چٹ

Ishrat encounter BJP Amit Shah
سی بی آئی نے گجرات کے سابق وزیرداخلہ امیت شاہ کوعشرت جہاں فرضی انکاؤنٹرمیں کلین چٹ دینے کا فیصلہ کیاہے۔سی بی آئی کے ذرائع نے بتایاکہ چیف منسٹر گجرات نریندرمودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ کانام ضمنی چارج شیٹ میں پیش نہیں کیاجائے گاجواس مبینہ فرضی انکاؤنٹرکے سلسلہ میں داخل کی جاری ہے تاہم سی بی آئی کے ترجمان نے کہاکہ اس سلسلہ میں ابھی کوئی قطعی فیصلہ نہیں لیاگیاہے۔یہ معاملہ ابھی زیرغورہے۔سی بی آئی نے قبل ازیں3جولائی کوایک چارج شیٹ داخل کرتے ہوئے اس انکاؤنٹرکوفرضی قراردیاتھااوراسے گجرات پولیس اورنٹلی جنس بیوروکی ملی بھگٹ قراردیاتھا۔اگست2013میں گجرات کے ایڈیشنل ڈائرکٹرجنرل پولیس پی پی پانڈے کواس مقدمہ میں گرفتارکیاگیاہے۔قبل ازیں آئی پی ایس آفیسرجی ایل سنگھل اور5دیگر پولیس عہدیدارگرفتارکئے جاچکے ہیں۔سنگھل اوردیگرکو ضمانت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ سی بی آئی مقررہ90دن میں چارج شیٹ پیش کرنے میں ناکام رہی۔سی بی آئی نے اس انکاؤنٹرکے سلسلہ میں امیت شاہ کے علاوہ سابق وزیرپروفل پٹیل اورموجودہ وزیرپردیب سنگھ جڈیجا،ایڈوکیٹ جنرل کمل ترویدی سے بھی پوچھ تاچھ کی۔عشرت جہاں کے علاوہ اس انکاؤنٹرمیں جاویدشیخ عرف پرنیش پلائی اورامجداعلی اکبرعلی راناوذیشان جوہرکو15جون2005کوپولیس نے اس مبینہ انکاؤنٹرمیں ہلاک کردیاتھا۔اسی دوران سی بی آئی نے اس انکاؤنٹرکے سلسلہ میں انٹلی جنس بیوروکے عہدیداروں کے خلاف مقدمہ چلانے قانونی مشورہ حاصل کیاہے۔وزارت قانون کواس سلسلہ میں ایک مکتوب تحریرکیاگیاہے۔سی بی آئی ،انٹلی جنس بیوروکے اسپیشل ڈائرکٹرراجندرکمار(ریٹائرڈ)کے خلاف مقدمہ درج کرناچاہتی ہے۔

Ishrat Jahan encounter: CBI clean chit for Modi aide Amit Shah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں