پرانے شہر کی خبریں - old city news 25 dec 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-25

پرانے شہر کی خبریں - old city news 25 dec 2013


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-dec-25

اعتماد نیوز
سائبرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے ہوٹلس ، ریسٹورنٹس اور پبس کی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ نئے سال کے پروگرام 8 بجے شب تا ایک بجے رات تک ہی منعقد کیے جائیں۔ نئے سال کی پارٹیوں کا اہتمام کرنے والوں کے ساتھ سائبرآباد پولیس کمشنر کا اجلاس منعقد ہوا اور کمشنر نے سب سے خواہش کی کہ بعض قوانین اور قواعد پر عمل آوری کی جائے۔ ان قوانین میں نئے سال کی پارٹی کے اہتمام کے لیے پہلے سے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔ رجسٹرڈ نمبرس کے ساتھ جوڑوں کو ہی پارٹی کے مقام پر جانے کی اجازت ہوگی۔ کمشنر پولیس سائبرآباد کی منظوری کے بغیر عوامی مقامات پر پوسٹرس اور ہورڈنگس نہ لگائے جائیں۔ ڈی۔جے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیم برہنہ رقص ، فحش حرکتوں اور فلموں پر سختی سے امتناع عائد رہے گا اور پیشہ ور رقاصاؤں کا اہتمام کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہوگی۔ مستند حکام یا محکمہ آبکاری کے اجازت یافتہ اور کارکرد لائسنس کے ذریعے حاصل شدہ شراب ہی سربراہ کی جا سکے گی۔

پریس ریلیز
دکن اسکول آف منیجمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ کو کوذی کوڈ (کیرالا) میں منعقدہ قومی کانفرنس [6th All India Conference of China Studies at IIM-Kozhikode] میں مدعو کیا گیا تھا۔ جس میں انہوں نے مقالہ بعنوان " چین کے روایتی اور موجودہ منیجمنٹ پریکٹس [Conformist Vs. Contemporary Management Practices in China]" پیش کیا۔ اس کانفرنس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے 65 مندوبین نے شرکت کی۔ دکن اسکول آف منیجمنٹ اسٹاف کے علاوہ دوست احباب نے پروفیسر رضا شاہ کو اعزاز عطا کیے جانے پر مبارکباد دی ہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں