بغداد
( یو این آئی)
عراق کی دارلحکو مت بغدار میں گزشتہ جمعہ کو اغوا کئے گئے 52افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ ان افراد کی نعشیں بغداد سے 32کلو میٹر دور شمالی مشاہدہ شہر میں ملی ہے۔ ان کے سر اور سینے میں گولی مار ی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق فوجی وردی میں مبلوس کچھ لوگ جمعہ کو ان افراد کو ان کے گھروں سے پوچھ گچھ کرنے کے بہانے اٹھا کر لے گئے تھے۔ لیکن چند گھنٹے بعد ہی شہر کے فارم ہاؤس کے پاس ان کی نعشیں بر آمد ہوئیں۔ ہلاک کئے گئے افراد میں قبائلی رہنما ، چار پولیس اہلکار اور فوج کا ایک میجر بھی شامل ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں بغداد کے گردو پیش اور ملک کے سنی علاقوں میں ہوئی ہیں۔ جن علاقوں میں پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ تیز رہا، ان میں سنی علاقہ، دیالہ، نینوا اور صوبہ صلاح الدین بطور خاص شامل ہیں۔ کرکوک شہر میں بھی پر تشدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔ سیکوریٹی ذرائع کے مطابق ہلاک کیے گئے ان تمام افراد کو سروں اور سینوں میں گولیاں ماری گئی تھیں۔ عراق میں قتل و غارت کے بڑھتے ہوئے واقعات کے محض چند روز بعد پیش آئے ہیں جب بغداد میں مختلف جگہوں سے 19نعشیں ملی تھیں۔ ان میں سے 8کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں جبکہ 6نعشیں ایک نہر سے ملی تھیں۔ پچھلے ایک ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر پورے عراق میں 200ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ ایک سال میں مارے جانے والوں کی تعداد 6ہزار رہے۔ اس ناطے عراق میں جمعہ کے دن صرف ایک دن میں 50ہلاکتیں سامنے آئیں۔
52 dead in throwback to Iraq's sectarian bloodshed
2013-12-01
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں