مکہ جدہ شاہراہ پر ایتھوپیا باشندوں کی ہنگامہ آرائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-01

مکہ جدہ شاہراہ پر ایتھوپیا باشندوں کی ہنگامہ آرائی

ریاض
( ایجنسیاں )
سعودی سیکوریٹی فورسس نے مکہ ۔ جدہ ایکسپریس وے پر گڑ بڑ کرنے والے کم از کم 20ایتھوپیائی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے جن پر سنگباری کرتے ہوئے 14کاروں کو نقصان پہونچانے اور 4سعودی شہریوں کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتا یا کہ پولیس آفیسرس نے فسادیوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور جلد ہی صورتحال پر قابو پالیا۔ یہ ایتھوپیائی اس لئے گڑ بڑ کر رہے تھے کیونکہ انھیں شومیسی حراستی مرکز میں گھسنے نہیں دیا گیا ہے۔ سیکوریٹی عہدیداروں نے بتا یا کہ بسوں میں پہونچنے والے ایتھوپیائی شہریوں کی بڑی تعداد نے شاہراہ پر پھیلتے ہوئے تیز رفتار کاروں کو روکنے کی کوشش کی تاہم ہائی وے سیکوریٹی پٹرول نے ایکسپریس وے کو بند کردیا تاکہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جاسکے۔ گڑ بڑ کرنے والوں سے مقابلہ کیا گیا اور انھیں تحویل میں لیا گیا ۔ عینی شاہد نے بتا یا کہ گڑ بڑ اس وقت شروع ہوئی جب ایتھوپیائی شہریوں کے ایک گروپ نے راستہ سے گذرنے والے موٹر گاڑیوں اور سیکوریٹی فورسس پر پتھراؤ کیا۔
Saudi Security forces arrested 20 Ethiopian rioters on the Makkah-Jeddah Expressway

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں