ڈھاکہ
( پی ٹی آئی)
بنگلہ دیش کی سرکردہ اپوزیشن بی این پی اور اس کے دائیں بازو کی حلیف جماعتوں نے آج آنے والے عام انتخابات کو منسوخ کرنے کے مطالبہ کے ساتھ 72گھنٹے طویل ملک گیر ناکہ بندی کیا۔ اس سے ایک دن قبل ہلاکت خیز احتجاجی مہم اختتام کو پہنچی تھی۔ 72گھنٹے طویل ملک گیر ہڑتال کے دوران روڈ ، ریل اور آبی راہ داریوں کی ناکہ بندی کل صبح 6بجے سے عمل میں آئے گی جو پیر کو صبح 6بجے تک جاری رہے گی۔ بی این پی کے جوائنٹ سکریٹری جنرل اور ترجمان روحل کبیر رضوی نے کل رات پارٹی آفس میں صحافیوں کو یہ بات بتائی۔ 5جنوری 2014کو منعقد ہونے والے انتخابات کی منسوخی کے مطالبہ اور عوامل لیگ حکومت کو ان کے محروس قائدین و کارکنوں کو رہا کرنے کے مطالبہ کے ساتھ تازہ ناکہ بندی کی اپیل کی گئی۔ تاہم صبح پولیس نے بی این پی کے مرکزی دفتر پر دھاوا کرتے ہوئے رضوی کو گرفتار کر لیا جبکہ اپوزیشن کارکنوں نے خام بم دھماکوں اور دارالحکومت میں مختصر شاہراہ مارچ مظاہرہ کے ساتھ ناکہ بندی کا دوسرا دور شروع کیا۔ عینی شاہدین کے بتا یا کہ انسداد فساد یونیفارم میں ملبوس پولیس کی معاونت کے ساتھ سادہ لباس پولیس ملازمین نے رضوی کو گرفتار کر لیا جو بی این پی آفس میں داخل ہورہے تھے۔ پولیس نے یہ کاروائی کلیدی با ب الداخلہ کو توڑتے ہوئے کی تھی، جبکہ اس اقدام سے اپوزیشن کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خلاف حکومت کے سخت گیر موقف کا اظہار ہوتا ہے۔ بی این پی کے زیر قیادت 18جماعتی اپوزیشن اتحاد بنیاد پرست جماعت اسلامی نے سابق 71گھنٹے طویل ناکہ بندی کی تھی جس کے دوران بیشتر ہلاکتوں اور سبوتاج کے واقعات کی اطلاع بیرونی ڈھاکہ سے موصول ہوئی تھی۔ دریں انثا آج جماعت کے کارکن کی موت کے نتیجہ میں گذشتہ ایک ہفتہ سے جاری تشدد سے مہلوکین کی تعداد 23تک پہنچ گئی ہے۔ بظا ہر دارالحکومت ڈھاکہ شدید ترین تشدد کی آماجگاہ رہا، جبکہ ناکہ بندی کے آخری دور میں آتشزنی میں سر گرم افراد نے دارلحکومت میں بس کو نذر آتش کردیا تھا جس میں 19مسافرین موجود تھے۔ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا ۔ دو جھلسے ہوئے مسافرین کی موت واقع ہوگئی۔ اپوزیشن نے بس کو نذر آتش کرنے کے اقدام کی تردید کرتے ہوئے حکومت کو مورد الزام ٹہرایا، جبکہ ریاستی وزیر داخلہ شمس الحق ٹکو نے آتشزنی کا ارتکاب کرنے والوں کو انسانی بھیس میں حیوانوں سے تعبیر کیا۔ کل پولیس نے بی این پی کے 17قائدین بشمول کار گذار سکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر اور رضوی کے خلا ف آتشزنی کی ترغیب دینے کے الزام پر ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا جس کہ نتیجہ میں بی این پی کی سربراہ اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء نے مقدمات سے فوری دستبرداری کے مطالبہ پر مبنی بینا جاری کیا ہے۔
Bangladesh opposition calls 72-hour non-stop strike
2013-12-01
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں