ایران جینیوا کانفرنس میں شرکت کے لیے تیار - جواد ظریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-24

ایران جینیوا کانفرنس میں شرکت کے لیے تیار - جواد ظریف

تہران
(آئی اے این ایس )
ایران نے کہا کہ وہ شام کے مسئلہ پر ہونے والی جنیوا دوم کانفرنس میں تعمیری رول انجام دے گا ۔ایران خارجہ ظریف نے کہا کہ شام کے بحران کا سیاسی حل نکالنے ایران جنیوا دوم کانفرنس میں تعمیری رول انجام دے گا ۔اٹلی کے دورہ کنندہ وزیر خارجہ ایمالو نیو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ شام کا بحران حل کرنے سیاسی حل بر آمد کیا جانا چاہیئے ۔ اس سیاسی حل کیلئے ایران تعمیری رول انجام دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خیال غلط ہے کہ ایران اس معاملہ میں کوئی تعمیری رول انجام دینے کے قاصر ہے ۔ جمعہ کے دن اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندہ برائے شام الاخضر الابراھیمی نے کہا کہ امریکہ جنیوا دوم مذکرات میں ایران کی شرکت کا مخالف سے تاہم اٹلی نے کہا کہ جنیوا دوم کانفرنس میں ایران اپنا رول انجام دے سکتا ہے ۔اٹلی کی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران جنیوا دوم کانفرنس میں شرکت ہوکر تعمیری رول انجام دے ۔اٹلی کی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنیوا دوم کانفرنس اقوام متحدہ کا منصوبہ ہے ۔ اس کانفرنس میں ان تمام ممالک کو شرکت کرنا چاہیئے جو شام کا بحران ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ اٹلی کی وزیر خارجہ بونی نو نے کہا کہ ایران جنیوا دوم کانفرنس میں شرکت کا خواہاں ہے ۔ ایران جب اس کانفرنس میں شریک ہوکر تعمیری رول انجام دینے کا خواہاں ہے تو اس کی خواہش میں رکاوٹ ڈالنا مناسب نہیں ۔ایران علاقہ میں شام کا واحد قریب حلیف ہے ۔ایران نے شام میں بیرونی ممالک کی داخل اندازی کو مسترد کردیا ہے ۔ایران کا کہنا ہے کہ شام میں بیرونی دہشت گرد سر گرم میں وزیر خارجہ اٹلی نے کہا کہ جنیوا دوم کانفرنس کے انعقاد سے قبل شام میں جنگ بندی نافذ کی جائے ۔
Iran ready to play "constructive" role in Geneva II talks on Syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں