واشنگٹن ایران کے جوہری پروگرام کو پرامن بنانا چاہتا ہے - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-09

واشنگٹن ایران کے جوہری پروگرام کو پرامن بنانا چاہتا ہے - اوباما

واشنگٹن
( اے ایف پی /پی ٹی آئی)
امریکی صدر براک اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے جوہری تنازع کا ، مثالی ، حل ناممکن ہے۔ تاہم صدر اوباما کے بقول ہمارے مساعی کا مقصد تہران کے جوہری پروگرام کو پرامن مقاصد تک محدود رکھنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ، ہمارے بس میں ہوتا تو ہم ناخن برابر جوہری خطرے کو بھی ختم کردیتے تاکہ جوہری پروگرام کا فوجی مقاصد کے لیے استعمال کا معمولی امکان بھی نہ رہتا۔ لیکن ہم ایسا نہیں کرسکتے ہیں۔ ہم ایران کو پرامن جوہری توانائی کے حصول تک محدود کریں گے۔ ہماری مساعی کا اصل مقصد بھی یہی ہے ۔ اے ایف پی کے مطابق بروکنگز انسٹیٹیوٹ کے مڈل ایسٹ پولیٹیکل سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران براک اوباما کا کہنا تھا کہ ، میں ہر ایک کو یہ بات سمجھانا چاہتا ہوں کہ ہم ایران کے جوہری مسئلہ کا سب کے لیے قابل قبول مثالی حل تلاش نہیں کرسکتے۔ اس لیے ہم خود کو ایک ایسے حل پر مجبور پاتے ہیں جس کے نتیجے میں ایران کے جوہری پروگرام کے خطرات کم سے کم کیے جاسکیں۔ ہماری مساعی کا مقصد یہ ہے کہ ایران جوہر ی ہتھیار تیار کر نے کی صلاحیت حاصل نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ ، ہم ایران کے جوہری پروگرام کا ایک ایسا مثالی حل تلاش کریں جس میں ہم ایرانی جوہری پروگرام کے تمام عناصر ترکیبی کو تباہ کردیں، میرے خیال میں ایسا عملا ناممکن ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ایٹمی پروگرام کو بعض شرائط کے اندر محدود کرنا چاہتے ہیں۔ اس ضمن میں ہم نے ایران کی جوہری تنصیبات کے معائنے کا میکنزم بھی تیار کرلیا ہے۔ اس کے بدلے میں ایران کو محدور پیمانے پر یورینیم افزودگی کا حق دیا جائے گا۔ دریں اثنا ء بین الاقومی ایٹمی توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کے جوہری ماہرین نے گزشتہ 2سال کے بعد آج پہلی بار ایران کے ارک گرو واٹر پلانٹ کی جانچ پڑتال کی۔ ایران کے ایٹمی توانائی آرگنائزیشن کے ترجمان بہروز کمال وندی نے فارس نیوز ایجنسی سے کہا، اے ای اے کے ماہرین نے آج صبح ارک پلانٹ کا دورہ شروع کیا۔ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان تاریخی جوہری معاہد ہ ہونے کے کچھ ہی ہفتوں بعد ماہرین نے یہ دورہ کیا۔
Iran deal could allow peaceful nuclear program, Obama

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں