ہند - امریکہ دفاعی تعلقات میں توسیع پر غور و خوض - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-09

ہند - امریکہ دفاعی تعلقات میں توسیع پر غور و خوض

واشنگٹن
( پی ٹی آئی)
ہندوستانی فوجی سر براہ جنرل بکرم سنگھ اور اعلی امریکی فوجی قیادت نے ہندوستان کے فوجی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ تربیتی مشقوں اور فوجی تبادلہ کے ذریعہ باہمی دفاعی تعلقات میں اضافہ کی راہیں تلاش کرنے کے لیے غور و خوض کیا۔ سنگھ نے اہم امریکی دفاعی ادارے کا دورہ کیا اور اپنے 4روزہ دورہ کے دوران جو 5دسمبر کو اختتام پذیر ہوا، اعلی رتبہ کے دفاعی اور سیویلین عہدیداروں سے ملاقات کی۔ سنگھ اور امریکی فوجی چیف آف اسٹاف جنرل رے اوڈ یئیر نو نے جاریہ فوج سے فوج کے تعاون اور مشترکہ تربیتی مشقوں اور فوجی تبادلوں کے توسط سے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے مواقع پر بات چیت کی۔جنرل سنگھ نے اس موقع کو دیگر سینئر امریکی فوجی قیادت کے ساتھ امریکہ اور ہندوستان کے دفاعی رشتہ اور فوجی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت کے لیے استعمال کیا۔ ایک سرکاری بیان میں یہ بات کہی گئی ہے۔ ان کے دورہ سے قبل ہندوستانی فوج نے کہا تھا کہ ان کا دورہ گزشتہ چند برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون اور ہند۔ امریکہ دفاعی تعلقات کے لیے نئے فرہم ورک کے تحت تیزی سے بڑھتی ہوئی دفاعی مشغولیت کی روشنی میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ دونوں فریقوں کے درمیان موجود ہ تعاون بڑھا ہوا ہے فوج نے کہا تھا کہ وہ فوجی آلات کے حصول ، مندوبین کے تبادلے ، تربیتی اور مشترکہ مشقوں کا انعقاد قابل ذکر ہے کیونکہ تمام ممالک میں ہندوستان کے ساتھ امریکہ کی مشترکہ مشقوں کی تعداد زیادہ ہے۔ سنگھ نے امریکن آرمی وار کالج انٹر نیشنل ( امریکہ کا فوجی کالج) کے فیلوز ہال آف فیم ( مشہور ترین ارکان) میں شامل کیا گیا ہے جو بین الاقوامی فوجی برادری میں ایک اعلی ترین اعزاز ہے۔ اس موقع پر سنگھ نے ایک کلیدی خطبہ بھی دیا ہے۔
India, US army chiefs seek stronger defence cooperation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں