جگر کی تبدیلی کے 4 آپریشن - ہند و پاک ڈاکٹروں کا کارنامہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-01

جگر کی تبدیلی کے 4 آپریشن - ہند و پاک ڈاکٹروں کا کارنامہ

لاہور
( پی ٹی آئی)
ہندوستان کے اپو لوگروپ آف ہا سپٹلس کے ڈاکٹروں ور پاکستانی سر جنوں نے یہاں شیخ زیداسپتال میں جگر کی تبدیلی کے 4کامیاب آپریشن انجام دیئے۔ سر حد پار میڈیل اشتراک کا یہ ایک شاز و نادر مظاہرہ تھا۔ ہندوستانی اڈکٹروں نیز گوئل ، شالن اگروال ، شالین اگروال، مششیر پاریکھ ، شیراز احمد سبھاش چندر ا رراؤ اور نونتین سبرا منین نے اسی ہفتہ یہ آپریشن انجام دئیے۔ ہندوستانی آر پریٹنگ تھیٹر ٹیکنیشینس سرت سنگھ راوت ، ونیتا اور ابھے وکھیز ابراہم و نیز شیخ زید اسپتال کے پاکستانی ٹرانسپپلانٹ سرجنوں نے اعانت کی۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نا ہوگا کہ ہندوستانی سرجنوں نے اپنے دورہ کے دورجگر کی تبدیلی 4آپریشنس کرنے کا منصوبہ بنا یا تھا جو مقامی ڈاکٹروں کے ساتھ مہارت کے تبادلہ کے پروگرام کا حصہ تھا اور انہیں ایسے آپریشنوں کے حساس طریقہ کار کی تربیت دینا تھا۔ ہندوستانی ڈاکٹروں کے ساتھ اپولو گروپ آف ہاسپٹلس کی منیجنگ ڈائرکٹرگیتا ریڈی بھی تھیں جنہوں نے شیخ زیدہ ہسپتال کے صدر نشین ظفر اقبال سے ملاقات کی اور شعبہ جات امراض قلب و جگر میں دونوں ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی تربیت کے لیے ایک پروگرام شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
Indian and Pakistani doctors perform transplant surgeries

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں