ہندوستان کی نیپال سے برقی خریداری کا ارادہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-23

ہندوستان کی نیپال سے برقی خریداری کا ارادہ

کٹھمنڈو
(پی ٹی آئی )
ہندوستان نیپال کے ساتھ تجارت میں نیپال کے تجارتی خسارے میں کمی کی خاطر ہا ئیڈروپاور سے مالا مال نیپال سے برقی خریدنے کے لیے تیار ہے جدید اور قابل تجدید توانائی کے وزیر فاروق عبداللہ نے یہ بات کہی ۔ وزیر نے کہا کہ دونوں فریقین فائدہ مند تحال میں ہوں گے ،اگر وہ نیپال کی ہائیڈرو پاور قوت محرکہ سے فائدہ اٹھانے میں تعاون کریں ۔ بغیر برقی کے ہم معاشی خوشحالی نہیں لاسکتے اور ہندوستان اور نیپال دونوں کو فائدہ ہوسکتا ہے ۔ اگر ہم نیپال کی وسیع ہائیڈرو پاور قوت محرکہ کو فروغ دینے میں متحدہ طور پر کام کریں جو قدرت کا ایک عطیہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیپال نئی دہلی کو توانائی فروخت کرتے ہوئے ہندوستان کے ساتھ اس کے تجارتی خسارے کو کم کرسکتا ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ باہمی فائدے کے لیے متحدہ طور پر کام کریں ۔ عبداللہ نے جمعہ کو نیپال کے توانائی اور آئی ٹی شعبوں میں ہندوستانی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے مقصد کے تحت ایک سہ روزہ تجارتی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئی یہ بات کہی ۔ ہم کو ایک ایسے انداز میں تعاون کرنا چاہئے جس سے دونوں ممالک کے لیے دو طرفہ جیت ہوگی ۔نیپال آبی وسائل میں مالامال ہے اور اس کے پاس 83ہزار میگاواٹ ہائیدرو پاور پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ اس وقت نیپال اپنی جملہ صلاحیت میں سے صرف 674میگاواٹ ہائیدروپاور پیدا کر رہا ہے ۔ نیپال اور ہندوستان باگمتی ، کملا اور لال بیکیا دریاؤں پر باندھ کی تعمیر میں تعاون کر رہے ہیں ۔ کٹھمنڈو میں اپنے قیام کے دوران عبداللہ نے نیپال کے صدر رام بارن یادو اور عبوری انتخابی کونسل کے صدر نشین کھل راج رگمی سے بھی ملاقات کی ۔وہ 19نومبر کو دستور ساز اسمبلی کے انتخابات کے بعد نیپال کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر ہیں ۔عبداللہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیپال کی سیاسی پارٹیاں ایک سال کی ایک مقررہ میعاد کے اندر ایک نئے دستور کا مسودہ تیار کرنے کی ان کی کوششوں میں کامیاب ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ مصالحت پر مبنی لچکدار دستور ، ایک سخت گیر دستور کے بجائے ویرپا ہوگا ۔ ٹریڈاکسپو سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے سابق توانائی کے سکریٹری انیل رازداں نے کہا کہ نیپال کو چاہئے کہ ہندوستانی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے موافق سرمایہ کاری ماحول تخلیق کرے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اتفاق رائے اور قانون اور قاعدے کے یقینی امر سے ہائیڈرو پاور شعبہ میں ہندوستانی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری ہوسکتی ہے ۔
India willing to buy power from Nepal: Farooq Abdullah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں