آندھرا پردیش محکمہ مال کی 6000 جائیدادوں پر تقررات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-23

آندھرا پردیش محکمہ مال کی 6000 جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد۔
(دی ہندو)
محکمہ مال تقریباً 6000 محلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے 28 دسمبر کو اعلامیہ جاری کرے گا۔ میڈیا کو یہ بات بتاتے ہوئے وزیر مال رگھوویرا ریڈی نے کہاکہ مخلوعہ جائیدادوں کو پر کیا جائے گا ان میں 1657 ویلیج ریونیو آفیسرس اور 4305 ویلیج ریونیو اسسٹنس کی جائیدادیں شامل ہیں۔ تمام 23اضلاع میں متعلقہ کلکٹرس اعلامیہ جاری کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ 31 دسمبر سے قبل اعلامیہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے تاکہ عمر میں 2 سال کی جو رعایت دی گئی ہے اس سے تمام استفادہ کرسکیں اور بھرتی کے ٹسٹ میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ای سیوا اور می سیوا پر اے پی آن لائن کے ذریعہ درخواستیں دستیاب رہیں گی اور 13جنوری تک آن لائن درخواستوں کو داخل کرنا ہوگا۔ وی آر اوز کے لئے تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ ہے۔ اس طرح وی آر ایز کیلئے تعلیمی قابلیت ایس ایس سی ہے۔ وی آر اوز کیلئے عمر کی اوپری حد 36 سال ہے جبکہ ایس سی، ایس ٹی اور بی سی امیدواروں کیلئے اوپری حد 41 سال ہے۔ جسمانی معذورین کیلئے اوپری حد 46 سال ہے۔ وی آر ایز کے عہدہ کیلئے عمر کی اوپری حد 37 سال ہے۔ ایس سی، ایس ٹی اور بی سیز کیلئے عمر کی اوپری حد 46سال ہے۔ جسمانی معذورین کیلئے عمر کی اوپری حد 47 سال ہے۔ سنٹر فار گڈ گورننس اور اے پی پی ایس سی رکروٹمنٹ امتحان منعقد کریں گے۔ امتحان آبجکٹیو ٹائپ ہوگا۔ انگلش، تلگو اور ارد میں منعقد ہوگا۔ کل نشانات 100 ہوں گے۔ امتحان 2فروری کو منعقد ہوگا۔ وی آر اوز کیلئے امتحان صبح اور وی آر ایز کیلئے دوپہر میں امتحان ہوگا۔ 20فروری کو امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ 26فروری کو منتخب امیدوارو کے صداقت ناموں کی جانچ کی جائے گی۔ فروری کے ختم پر امیدواروں کو تقرر نامے جاری کئے جائیں گے۔ وی آر کرشنا راؤ سی سی ایل اے نے بتایاکہ وی آر اوز کے عہدہ کیلئے امیدور ضلع کا مقامی ہونا چاہئے۔ درخواست گذار موضع کا متوطن ہونا چاہئے۔ شادی شدہ خاتون کی صورت میں شوہر کے جائے قیام کو بھی وطنیت کے طورغور کیا جائے گا۔


AP VRO And VRA Recruitment For 6000 Posts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں