ہزاروں افغان پناہ گزیں ہندوستان چھوڑنے تیار نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-23

ہزاروں افغان پناہ گزیں ہندوستان چھوڑنے تیار نہیں

نئی دہلی
(پی ٹی آئی )
ایک ایسے وقت جبکہ امریکی افواج آئندہ سال افغانستان کا تخلیہ کرنے والی ہیں ،دہلی میں پناہ لے ہوئے افغان عوام نے اپنے اپنے مقامات پرجانے سے انکار کردیا ہے ۔ دہلی میں پناہ گزیں عوام کو خوف ہے کہ اگر وہ اپنے اپنے مقامات کو جائیں تو انتہا پسندوں کے تشدد بن جائیں گے ۔ دہلی کے مضافات لاجپت نگر میں افغانستان سے آئے ہوئے پناہ گزیں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں ۔ ان پناہ گزینوں کو خوف ہے کہ اگر وہ اپنے جنگ زدہ ملک افغانستان کو واپس ہوں گے تو انتہا پسندوں کا نشانہ بن جائیں گے ۔آئندہ سال امریکی زیر قیادت ناٹو افواج افغانستان کا تخلیہ کرنے والی ہیں ۔افغانی فوج اور پولیس ابھی اپنے ملک میں نظم وقانون بحال کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ۔1979میں افغانستان پر سوویت یونین کے حملہ اور قبضہ کے بعد بے شمار افغان شہری اپنے ملک سے فرار ہوکر ہندوستان آگئے اور دہلی کے مضافات میں آباد ہوگئے ۔ قریب 18000سے زائد افغانستان پناہ گزیں دہلی کے مضافات میں آباد ہیں ۔ اس کے علاوہ 10,000سے زائد افغان شہریوں نے پناہ گزینوں کی حیثیت سے نام درج رجسٹر ڈ کروایا ہے ۔ امریکی زیر قیادت بیرونی افواج کے افغانستان سے نکل جانے کے بعد طالبان کا خطرہ بڑھ جائے گا ۔ ہندوستان میں آباد افغان پناہ گزیں میں وطن واپس ہونے تیار نہیں ۔ ایک افغان شہری محمد ایک سال پہلے دہلی منتقل ہوا ۔ طالبان سے ڈرکر وہ ہندوستان آگیا۔ طالبان نے شیر محمد کے11سالہ لڑکے کااغوا کرلیا اور اس کو مزدور بنادیا ۔ چند لوگوں کی مصالحت سے اس لڑکے کو چھوڑ دیا گیا ۔ شیر محمدطالبان کے خطرہ کی وجہ سے وطن واپس ہونا نہیں چاہتے ۔شیر محمد اور اس کا فرزند لجپت نگر میں فاسٹ فورڈ کی دکان چلاتے ہیں ۔طالبان کے ہاتھوں ہلاک ہونے یاہاتھ پاوں تڑوانے کے بجائے یہ بہتر ہے کہ ہم ہندوستان میں محنت کر کے اپنا پیٹ پال لیں۔یہ بات شیر محمد نے کہی ۔ ایک اور افغان شہری سلمان بھی یہی اندیشہ ظاہر کئے ۔افغانستان میں اب بھی حالات ابتر ہیں ۔عوام خوف میں مبتلا ہیں ۔ عوام کو خوف ہے کہ بیرونی افواج کے تخلیہ کے بعد کیا ہوگا ۔ تاہم چند پناہ گزینوں کو یہ بھی شبہ ہے کہ بیرونی افواج واپس ہوں گی یانہیں ،کیونکہ صدر حامد کرزئی نے امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ افغانستان ، میں غیر یقینی حالات مسلسل برقرار ہیں ۔ ان اندیشوں کی وجہ دہلی میں پناہ گزیں افغان شہری وطن واپس ہونا نہیں چاہتے ۔
Afghan refugees in India refuse to return fearing violence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں