کشن گنگا معاملہ میں بین الاقوامی ثالثی عدالت سے ہندوستان کو راحت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-22

کشن گنگا معاملہ میں بین الاقوامی ثالثی عدالت سے ہندوستان کو راحت

India-gets-nod-for-Kishanganga-project
ہندوستان کو بڑی راحت دیتے ہوئے ہیگ میں واقع بین الاقوامی ثالثی عدالت نے پاکستان کے اعتراضات کو خارج کردیا اور جموں و کشمیر میں کشن گنگا ندی سے پانی کا بہاؤ موڑ کر بجلی پیدا کرنے کے نئی دہلی کے حق کو برقرار رکھا ہے۔ ہند۔ پاک ثالثی معاملے میں حتمی فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے یہ بھی فیصلہ دیا کہ ہندوستان کو کشن گنگا پن بجلی پروجیکٹ کے نیچے سے "ہروقت" کشن گنگا۔ نیلم ندی میں کم ازکم 9 کیومکس( مربع میٹر فی سیکنڈ) پانی جاری کرنا ہوگا۔ اس سال 18فروری کو دئیے گئے عبوری فیصلہ میں کم ازکم بہاؤ کا معاملہ حل نہیں ہوا تھا۔ عدالت نے کل کے اپنے حتمی فیصلے میں کہا کہ "کشن گنگا ندی سے پانی کے بہاؤ کی سمت پہلی بار موڑنے کے 7سال بعد" ہندوستان اور پاکستان دونوں مستقل سندھو کمیشن اور سندھو آبی سمجھوتہ کے مطابق فیصلے پر "ازسر نو غور" کرسکتے ہیں۔ عبوری فیصلے میں عدالت نے متفقہ طورپر فیصلہ کیا تھا کہ جموں و کشمیر میں 300 میگاواٹ کے پروجیکٹ میں سندھو آبی سمجھوتے کی تعریف کے تحت ندی کے بہاؤ میں رکاوٹ نہیں آنی چاہئے۔

International Court of Arbitration has allowed India to go ahead with Kishan-Ganga Dam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں