عالمی آزادانہ و علاقائی تجارتی معاہدات پر توجہ پر زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-22

عالمی آزادانہ و علاقائی تجارتی معاہدات پر توجہ پر زور

وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آج تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ تجارتی نظام کے نئے طریقہ کار کا تجزیہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ کو ڈبلیو ٹی او کے وسعت کردہ کردار، علاقائی تجارتی معاہدات اور نئے آزادانہ تجارتی معاہدات پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ آئی آئی ایف آئی کے گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہاکہ ہندوستان عالمی معیشت کے ساتھ بڑے پیمانہ پر جڑرہا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہندوستانی صنعت اور خدمات کے شعبہ جدیدیت سے لیس ہیں اور غیر معمولی انداز میں تبدیلی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان انفارمیشن ٹکنالوجی میں عالمی مرکز برائے تحقیق، فروغ و ایجادات میں نمایاں ہورہا ہے اور مالیاتی شعبہ اور کیپٹل مارکٹس میں جدیدیت سے آراستہ ہے۔ ایسے پس منظر میں بین الاقوامی تجارت اور کاروبار میں پیشہ ور افراد کی طلب میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی آئی ایف آئی جیسے ادارے اس طرح کی طلب کی تکمیل کرنے میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ایک بڑی معیشت کی حیثیت سے جس کا مستقبل عالمی معیشت سے جڑا ہوا ہو، ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے تعلیمی ادارے نئے تجارتی نظام کے حلیہ کا جائزہ لیں جو دنیا میں ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈبلیو ٹی او علاقائی تجارتی معاہدات اور نئے آزادانہ تجارتی معاہدات کے بڑھتے ہوئے کردار آئی آئی ایف آئی کے ترجیحات میں سرفہرست ہونا چاہئے۔ انہوں نے اندرون ملک تحقیقی پروگرام اور اپنے صارف اداروں میں تحقیق کرنے میں آئی آئی ایف آئی کے کردار کی ستائش کی۔ منموہن سنگھ نے کہاکہ انسٹیٹوٹ نے ہندوستان میں تجارتی پالیسی کو قطعیت دینے میں بھی حصہ ادا کیا ہے۔ علاوہ ازیں وہ حکومت کو باہمی اور ہمہ جہتی ترقی تجارتی معاہدات میں مذاکرات کیلئے حکومتوں کو مشورہ بھی فراہم کرتا ہے۔

Develop more courses on WTO, FTA: Manmohan to IIFT

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں