سنگاپور میں اپنے شہریوں کی بھرپور مدد کے لیے ہندوستان کا تیقن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-14

سنگاپور میں اپنے شہریوں کی بھرپور مدد کے لیے ہندوستان کا تیقن

سنگاپور
(پی ٹی آئی )
ہندوستان نے آج اپنے شہریوں کا اس بات کا تیقن دیا کہ انہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے جیسا کہ یہاں منتظمین نے پچھلے 40برسوں میں پہلی بار ہوئے بدترین پر تشدد واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں 31ہندوستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ہائی کمشنروجئے ٹھاکر سنگھ کی جانب سے یہ یقین دہانی ایک ایسے وقت کرائی گئی جب سنگاپور کے جنوبی ایشیائی اکثر یتی علاقہ \"لٹل انڈیا \"میں اتوار کو پر تشدد واقعات پیش آئے تھے ۔ ان واقعات کا سلسلہ ایک بس حادثہ میں ہندوستانی شہری کی ہلاکت کے بعد شروع ہوا تھا ۔ سنگھ نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ہائی کمشن نے ہمیشہ سے ہی ہندوستانی شہریوں پر توجہ دی ہے اور سنگاپور میں موجود اپنے شہریوں کی بھلائی کیلئے اپنی توجہ کا سلسلہ برقرار رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ دو دن کے دوران ہندوستانیوں سے ان کی رہائش گاہوں پر جاکر ملاقات کریں گی اور ہائی کمیشن کی جانب سے مدد کا یقین دلائیں گی ، ہندوستانی ہائی کمیشن سے ہر طرح کی مدد کیلئے کسی بھی وقت ربط قائم کیا جاسکتاہے ۔ انہوں نے یہ بتایا کہ انہیں سنگاپور کے منتظمین نے اس بات کا تیقن دیا ہے کہ ایسے افراد کوجنہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے تاہم جنہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی انہیں سخت کیلئے تیار رہنا ہوگا ۔ وجئے ٹھاکرے سنگھ نے زور دے کر کہا کہ سنگاپور میں برسرخدمت ہندوستانی ملازمین یہاں کے نظم وضبط اور قوانین کی بہر صورت پاسداری کرنی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مڈان انڈیا واقعہ کے سلسلہ میں گرفتار شدہ ہندوستانیوں کی قانونی مدد کیلئے لاء سوسائٹی آف سنگاپور کی جانب سے وکلا کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں ۔ متذکرہ واقعہ کو نہایت غیر متوقع قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ناقابل قبول ہیں ۔ انہوں نے کل شب ہندوستانی ورکرس سے ملاقات کے بعد کہا کہ سنگاپور میں ہندوستانیوں کے خلاف کارروائی کا مقامی حکومت کا منصوبہ نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ انفرادی طور اجرتوں اور دیگر سہولتیں متاثر ہوسکتی ہیں ۔ واضح رہے کہ پر تشدد واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں کل مزید 4ہندوستانیوں کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس طرح گرفتار شدہ ہندوستانیوں کی جملہ تعداد 31ہوگئی ہے ۔
India assures support to its workers in Singapore post-riot

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں