وزرات داخلہ عام آدمی پارٹی کے کھاتوں کی تفتیش کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-27

وزرات داخلہ عام آدمی پارٹی کے کھاتوں کی تفتیش کرے گی

عام آدمی پارٹی کو بیروں ممالک سے غیرقانونی چندہ ملنے کے معاملے میں مرکزی وزرات داخلہ جلد ہی پارٹی کے کھاتوں کی جانچ کرے گی۔ آپ نے بیروں ممالک سے چندہ لینے کے معاملے میں غیر ملکی فنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کے سلسلے میں وزرات داخلہ کے سوالوں کا جواب بھیجا ہے۔ جس کے بعد یہ خبر آئی ہے ۔ ایک سینئر افسر نے کہا کہ ہمیں آپ سے اور پوچھ گچھ کی ضرورت ہے، کیونکہ ان جوابات پر کچھ وضاحت چاہئے۔ ہم ان کے کھاتوں کے دستاویزکی جانچ کریں گے۔ دہلی ہائی کورٹ نے ایک مفاد عامہ کی عرضی پر ہدایت جاری کی تھی۔ جس کے بعد وزرات داخلہ اس کی جانچ کرے گی۔ آپ نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی جانچ کیلئے تیار ہے۔ اس نے دعوی کیا ہے کہ چند ہ صرف ہندوستانیوں سے لیا گیا ہے، بھلے ہی وہ ملک میں رہ رہے ہوں یا بیرون ممالک میں رہائش پذیر ہوں۔ آپ کے لیڈر یوگیندر یادو نے کہا کہ اگر ہم کسی بھی بے ضابطگیوں کے قصور وارپائے جاتے ہیں تو ہم دوگنی سزا منظور کریں گے۔ کجریوال کی طرح ان کے ایڈوائزر بھی بے حد سادگی پسند رہنے والے ہیں۔ ابھی کجریوال نے جن سابق آئی ایس افسر شرد چندر وہار سے اس عہدے کے لیے اپیل کی ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ بغیر تنخواہ لیے ہی دہلی کے ہونے والے وزیر اعلی کے ایڈوائزر بنیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا کہ وہ 3-4دن میں اس بات کا فیصلہ کردیں گے کہ ان کا رول دہلی حکومت میں کیا ہوگا۔ لیکن اتنا طے ہے کہ وہ کجریوال کو اپنی خدمت ضرور دیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کجریوال نے ان سے چیف ایڈوائزر بننے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کام جو بھی ہو ہم مفت میں کام کریں گے۔

Home Ministry will investigate AAP accounts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں