مرکزی ملازمین کے لیے عنقریب ساتویں پے کمیشن کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-20

مرکزی ملازمین کے لیے عنقریب ساتویں پے کمیشن کا قیام

مرکزی حکومت امکان ہے کہ مئی 2014ء میں منعقد ہونے والے عام انتخابات کی کارروائی کی شروعات سے قبل اپنے 50 لاکھ سے زائد ملازمین کی تنخواہوں پر نظر ثانی کیلئے ساتواں پے کمیشن قائم کرے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ وزارت فینانس ساتویں پے کمیشن کی کابینی تجویز پر کام کررہی ہے جس پر آئندہ دو ہفتوں کے دوران غور کیلئے تبادلہ خیال ہوسکتا ہے۔ یہاں دستیاب معلومات میں بتایا گیا ہے کہ حکومت انتخابات سے قبل واضح طورپر ساتویں پے کمیشن کے قیام کی خواہاں ہے کیونکہ اس نے اس سلسلہ میں ثانوی ضمنی گرانٹس میں 3.5 کروڑ روپئے کی گنجائش رکھی ہے جسے پارلیمنٹ کے حالیہ ختم ہوئے سرمائی اجلاس میں منظور کیاگیا۔ قبل ازیں اس سال ستمبر میں وزیر فینانس پی چدمبرم نے اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم منموہن سنگھ نے ساتویں پے کمیشن کے قیام کو منظوری دے دی ہے۔ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کواندرون دو سال اپنی رپورٹ داخل کرنے کا اختیار دیا جائے گا اور اس کی سفارشات کو یکم جنوری 2016ء سے روبعمل لایاجائے گا۔ معمول کی کارروائی سے متعلق کمیشن کی قیادت سپریم کورٹ کے سابق جج کررہے ہیں جبکہ دیگر ارکان میں ماہرین اور عہدیداران شامل رہیں گے۔ دریں اثناء باور کیا جارہا ہے کہ حکومت نے سبکدوش ہونے والے ملازمین کے ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کی جانب سے چلائی جانے والی ایمپلائز پنشن اسکیم 1995(ای پی ایس۔95) کے تحت اقل ترین ایک ہزار روپئے پنشن کو منظوری دے چکی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ حکومت نے ای پی ایف او کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں کے دائرہ کار میں شامل عمومی طورپر خانگی شعبہ کے ورکرس کیلئے موجودہ 6500 روپئے فی ماہ پراویڈنٹ فنڈ منہا کرنے اعظم ترین بنیادی یافت 15ہزار روپئے ماہانہ کو بھی منظوری دے دی ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایاکہ پی ایف منہائی کیلئے اجرتوں پر عائد حد میں اضافہ اور ماہانہ اقل ترین 1000 روپئے پنشن مقرر کرنے سے سرکاری خزانہ پر بوجھ میں اضافہ ہوگا کیونکہ حکومت کو ای پی ایس۔95 کے تحت پنشن سبیسڈی کی رقم میں اضافہ کرنا ہوگا۔

Government announces Seventh Pay Commission for central government employees

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں