دہلی میں نرسری داخلوں کیلئے رہنمایانہ خطوط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-20

دہلی میں نرسری داخلوں کیلئے رہنمایانہ خطوط

شہر کے اسکولوں میں نئے نرسری داخلوں کے لیے رہنما یانہ خطوط کا والدین نے خیر مقدم کیا ہے لیکن مینجمنٹ کو ٹہ ختم کردینے سے اسکول حکام ناراض ہیں ۔ وہ اس بات سے بھی ناخوش ہیں کہ فکسڈپوائنٹ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے اور اسکول کے اطراف 6کلو میٹر کے دائرہ میں رہنے والے بچوں کو داخلوں کے لیے ترجیح دی جارہی ہے ۔ ایک مشہور خانگی اسکول کے پرنسپال کے مطابق اسکول کے اطراف 6کلومیٹر کے دائرہ میں رہنے والے بچوں کو100میں سے 70پوائنٹ دئیے جارہے ہیں جو کہ دوردرازرہنے والے بچوں کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جن افراد کے محلوں میں اچھے اسکول نہیں ہیں وہ دیگر علاقوں کے اسکولوں میں داخلہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔یہ نیا قانون ان کے لیے ایک زبردست دھکا ہے ۔ اس کے علاوہ نئے رہنما یانہ خطوط حق تعلیم قانون کے بھی مغائر ہیں ۔ حق تعلیم قانون کے تحت اسکول کے ایک تا3کلومیٹر کے دائرہ میں واقع علاقوں کو پڑوسی علاقے قرار دیا گیا ہے لیکن رہنما یانہ خطوط کے تحت اس دائرہ کا فاصلہ بڑھا کر 6کلو میٹر کردیا گیا ہے ۔یہ کافی بڑا علاقہ ہوتا ہے ۔ اسکول کے حکام نے مینجمنٹ کوٹہ کی برخواستگی کو ان کے حقوق میں مداخلت قرار دیا ہےْ جنوبی دہلی کے ایک مشہور اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ ہمیں اس بات پر مجبور کیا گیا تھا کہ ہر اسکول میں 25فیصد نشستیں کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کیلیے محفوظ رکھی جائیں ۔ اب مینجمنٹ کوٹہ بھی ختم کردیا جارہا ہے ۔ ہمارے ادارے خانگی اور غیر امدادی ہیں ۔اس قسم کی مداخلت ہمارے لیے سخت تکلیف وہ ہے ۔ ان خانگی اسکولوں کے عہدیدار نئے رہنما یانہ خطوط پر تبادلہ خیال اور مستقل کے لائحہ عمل کے لیے جلد میٹنگ کریں گے ۔

Delhi nursery admissions: Lt Guv issues fresh guidelines, school authorities unhappy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں