مسلم تنظیموں کا 6 دسمبرکو یوم غم منانے کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-05

مسلم تنظیموں کا 6 دسمبرکو یوم غم منانے کا اعلان

وشواہندوپریشدنے آج اعلان کیاہے کہ وہ6دسمبر کوایودھیامیں ڈھانچہ کے انہدام کے دن کوشوریہ دیوس(یوم بہادری)کے طورپرمنائے گی جبکہ مسلم تنظیموں نے یوم غم منانے کااعلان کیاہے۔وی ایچ پی کے میڈیاانچارج شرت شرمانے یہاں میڈیاکوبتایاکہ ان کی نتظیم کارسیوک پورم میں پارٹی ہیڈکوارٹرس پرشوریہ دیوس منانے والی ہے۔وی ایچ پی کے علاوہ بجرنگ دل اوردیگرہندوتنظیموں نے اس موقع عوام سے شمع روشن کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے ایودھیا میں ایک عظیم رام مندرکی تعمیرکے لئے مٹھوں،گھروں اورمنادرکوسجانے کی بھی اپیل کی ہے۔ہندوسنتوں کاایک پروگرام منعقد کیاجائے گاجس میں رام جنم بھومی نیاس کے سربراہ نرتیہ گوپال داس،جگت گروپرشوتم اچاریہ،مہنت کوشل،ڈاکٹررام ولاس ویدانتی اوروی ایچ پی کے سینئرقائدین شرکت کریں گے۔دوسری طرف مسلمانوں نے اس دن کویوم سیاہ منانے کااعلان کیاہے۔اس دن تمام مسلم تنظیموں نے دکانیں اورکاروباری ادارے بندرکھنے کی اپیل کی ہے۔اس کے علاوہ بابری مسجد کی اسی مقام پردوبارہ تعمیرکے لئے دعاؤں کااہتمام کرنے کی اپیل بھی جاری کی گئی ہے۔

حیدرآباد(اعتمادنیوز)
یوم شہادت بابری مسجد(6دسمبر1992ء)کے موقع پر6ڈسمبرکوپرامن بندمنانے کی کل ہندمجلس اتحاد المسلمین نے اپیل کی ہے۔نقیب ملت بیرسٹراسدالدین اویسی ایم پی صدرکل ہندمجلس اتحاد المسلمین نے یکم دسمبرکودارالسلام میں منعقدہ جلسہ بازیابی بابری مسجد میں اپنی تقریرمیں بندمنانے کی اپیل کی اورکہا کہ6دسمبرکو"بند"مکمل پرامن اوررضاکاروانہ رہے۔زبردستی"بند"نہ کروایاجائے۔سیکولرعوام بالخصوص مسلمان بازیابی بابری مسجد کی جدوجہدکی کامیابی کے لئے اپنے اتحاد کاثبوت دیں۔

Muslim organizations declared December 6 as Day of mourning

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں