تھائی لینڈ - حکومت مخالف مظاہرے تشدد کی سمت گامزن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-01

تھائی لینڈ - حکومت مخالف مظاہرے تشدد کی سمت گامزن

بنکاک
( پی ٹی آئی)
تھائی لینڈ میں آج مخالف حکومت احتجاجیوں نے مسلسل چھٹویں دن بھی متعدد سرکاری دفاتر کا محاصرہ کیا، تاکہ مستعفی ہونے کے لیے موجودہ وزیر اعظم انگ لک شنا وترے پر دباؤ ڈالا جاسکے ۔ اسپیشل انوسٹی گیشن اور کمیونیکیشن محکمہ کے کمپاؤنڈ میں مظاہرے ہوئے۔ علاوہ ازیں سرکاری عمارتوں کا شمالی بنکاک میں مرکز اتھا ریٹی میں بھی مظاہرے ہوئے جبکہ مظاہرین نے ورکرس کو اندر داخل ہونے سے روکنے کے لیے تالے لگا دیئے تھے۔ محاصرہ سے ایک دن قبل سینکڑوں افراد وسطی بنکاک میں فوجی ہیڈ کوارٹرس میں گھس پڑے وہ فوجی قائدین پر متنازعہ وزیر اعظم کے خلاف اپنی مہم میں تائید کا مطالبہ کر رہے تھے۔ سابق وزیر اعظم سوتب تھاوگ سگن جو احتجاجیوں کے قائد ہیں، انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ کل ان کی کامیابی کا دن ہوگا اور مظاہر ہ کئے جائیں گے خواہ اس کے لیے قانون شکنی کی ضرورت کیوں نہ ہو۔ سوتب نے بتا یا کہ اتورا کر برادران وبہنیں اور ہم اپنی فتح اور تھاک سین حکومت کی شکست کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ گورنمنٹ ہاؤز، پولیس ہیڈ کوارٹرس حتی کے رو تک کا محاصرہ کریں۔ انہوں نے بتا یا کہ اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے ہمیں کچھ حد تک قانون شکنی کی بھی ضرورت لاحق ہے۔ اپوزیشن کے ایک ترجمان نے بتا یا کہ ریالی کے شرکاء نے آج کی مارچ کے مقاصد کی تکمیل کرلی ہے۔ گذشتہ ہفتہ کے دوران ہزاروں احتجاجی انگ لک کو اقتدار سے بے دخل کرنے بنکاک کی سمت مارچ کئے تھے، جہاں انہوں نے الزام عائد کیا کہ انگ لک اپنے روپوش بھائی اور سابق وزیر اعظم تھاک سین شناوترے کے متبادل کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ مظاہروں سے تھائی لینڈ میں تازہ عدم استحکام کے اندیشے پیدا ہوگئے اور 2011میں بر سر اقتدار میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ انگ لک حکومت کو سب سے بڑے خطرہ کا سامنا ہے۔ کل انگ لک نے تازہ انتخابات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے بحران کی یکسوئی کے لیے مذاکرات کی اپیل کا اعادہ کیا۔ نائب وزیر اعظم پونگ تھپ کنچانا نے بتا یا کہ احتجاجیوں کا مطالبہ ہے کہ عوامی کونسل قائم کی جائے جو غیر دستوری ہے۔
Bangkok anti-government protests turn violent as crowd ups the ante

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں