ہندوستانی بارڈر سیکوریٹی سربراہ کا دورۂ پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-25

ہندوستانی بارڈر سیکوریٹی سربراہ کا دورۂ پاکستان

لاہور
( پی ٹی آئی)
ہندوستانی بار ڈر سیکیورٹی سر براہ سبھاش جوشی 5روزہ دورہء پاکستان پر آج لاہور پہنچے ۔ دورہ کے دوران سبھاش جوشی اپنے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل طاہر جاوید کے ساتھ منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ کے موضوع پر خصوصی بات چیت کریں گے۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتا یا کہ جوشی بین الا قومی اٹاری۔ واگھا سر حد پر بری راہداری پر مشترکہ چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے لاہور پہنچے۔ ڈی آئی جی پنجاب فرئنٹیر بی ایس ایف، آر پی ایس جسوال نے کل ہی یہ وضاحت کردی تھی کہ دفاعی تعمیرات ، سرحدی واقعات اور سرحد کی دونوں جاب اور منشیات و اسلحہ و گولہ بارود کی اسمگلنگ ، دراندازی ، جعلی ہندوستانی کرنسی کی اسمگلنگ ، نادانستہ و غیر اداری سرحد پار کرنے کے واقعات کے علاوہ باہمی مفادات سے متعلق دیگر موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا جس کا مقصد سرحدی انتظام کو بہتر بنانا ہے۔ ہندوستانی وفد میں خصوصی ڈی جی ،بی ایس ایف ( ویسٹرن کمانڈ) چندی گڑھ اور جموں، پنجاب ، راجستھان، گجرات فرنٹئیرس اور بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر س نئی دہلی کے انسپکٹر جنرل شامل ہیں۔
BSF chief holds talks with Pakistani counterpart on border issues

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں