بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیمپے گوڑا کے نام سے منسوب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-15

بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیمپے گوڑا کے نام سے منسوب

BIAL-renamed-as-Kempegowda
جنوبی ہند اہم دروازہ مانے جانے والے بنگلور انٹر نیشنل ایئر پورٹ کو کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے نام سے منسوب کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی ناڈاپر بھوکیمپے گوڑا کا نام انٹر نیشنل ایئر پورٹ کو دئیے جانے کیلئے کئی سالوں سیتحریک چلارہے تنظیموں کا خواب پورا ہاگیا ۔ آئندہ اس انٹر نیشنل ایئر پورٹ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر کیمپے گوڑاانٹر نیشنل ایئر پورٹ کے نام سے ہی جانا جائیگا ۔ ایئر پورٹ ٹرمنلپر آج منعقد ہ ایک تقریب میں مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی اجیت سنگھ نے نئے ٹرمنل کو ملک کے حوالے کیا ۔اس موقع پر وزیر اعلی سدارامیا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کے عوام کیلئے آج کا یہ دن اور یہ لمحہ تاریخی ہے ۔ اس دن اور لمحے کو سہنرے الفاظ میں لکھاجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ناڈاپربھوکیمپے گوڑا کے نام سے اس انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو منسوب کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی تنظیموں نے تحریک چلائی تھی جس کا آج نتیجہ برآمد ہوا ہے۔ ایئر پورٹ کے روبرو کیمپے گوڑا کا مجسمہ نصب :بنگلور شہر کی ترقی کیلئے ناڈاپربھوکیمپے گوڑا کی دور اندیشی ہی اصل سبب ہے ۔ اس ایئر پورٹ کو ان کے نام سے منسوب کئے جانے کا فیصلہ درست اور بہتر فیصلہ ہے ۔ یہ بات وزیر اعلی سدارامیا نے کہی انہوں نے کہا کہ اس ایئر پورٹ کے روبرو ناڈا پر بھوکیمپے گوڑا کا مجسمہ بھی نصب کیا جائیگا اس خصوص میں ایئر پورٹ کے مینجینگ ڈائرکٹر ڈاکٹر جی وی کے ریڈی کے ساتھ بات چیت کی گئی اور انہوں نے بھی مجسمہ کی تعمیر کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے ۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ اس ایئر پورٹ کی تعمیر کیلئے ہزاروں ایکٹر اراضی دینے والے کسانوں کو اس موقع پر یاد کیا جانا ہمارا اولین فرض ہے اس ایئر پورٹ کیلئے 4300ایکٹر زمین دے کر کسانوں نے بہت بڑی قربانی دی ہے ۔ جن کا شکریہ اداکرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بنگلور ایئر پورٹ کی تعمیر سے راست طور پر 7500افراد کو ملازمت ملی ہے اور اس طرح دوگنی ملازمتیں حاصل ہوں گی انہوں نے مشورہ دیا کہ ملازمت فراہم کرتے وقت مقامی افراد کو ترجیح دی جائے ۔ سالانہ اس ایئر پورٹ سے 11ملین مسافرین سفر کرتے ہیں اب اس نئے ٹرمنل کی تعمیر سے اس میں اضافہ ہوجائے گا اورسالانہ 20ملین مسافرین اسایئر پورٹ کے ذریعہ اپنا سفر کریں گے ۔اور سال2030تک اس ایئر پورٹ سے 5۔5کروڑ افراد سفر کریں گے ۔ مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی اجیت سنگھ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملک کی وزارت شہری ہوابازی کو دنیا بھر میں تیسرا مقام حاصل ہے اور بہت تیزی سے ترقی کررہا شعبہ مانا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کارگوکی کارکردگی میں ہندوستان کی وزارت شہری ہوا بازی نے اچھا کارنامہ انجام دیا ہے ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ پرائیوٹ کمپنیوں کے اشتراک سے 20ہوئی اڈوں کا قیام عمل میں لانے اور ترقی دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ فی الحال 6ہوئی اڈوں کی تعمیر کاکام مکمل ہوگیا ہے ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر اقلیتی امور کے رحمن خان،مرکزی وززیر مملکت برائے شہری ہوا بازی کے پی ونیو گوپال ، ریاستی وزراء آروی دیشپانڈے ، رام لنگا ریڈی ، کے جے جارج ، اایچ کے پاٹل ، دنیش گنڈوراؤ ، کرشنا بائیرے گوڑاودیگر شریک تھے ۔

Bengaluru International Airport renamed as Nadaprabhu KempeGowda International Airport

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں