ارونا بہوگنا ڈائرکٹر نیشنل پولیس اکیڈمی حیدرآباد مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-28

ارونا بہوگنا ڈائرکٹر نیشنل پولیس اکیڈمی حیدرآباد مقرر

شہر حیدرآباد میں قائم نیشنل پولیس اکیڈیمی کو بہت جلد ایک خاتون سربراہ مل جائے گی۔ ملک بھر میں کار گذار آئی پی ایس عہدیداروں کیلئے قومی پولیس اکیڈیمی مادر علمی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ایک خاتون کو بالکل پہلی مرتبہ اکیڈیمی کا سربراہ مقرر کیا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 1979ء بیاچ کی آئی پی ایس عہدیدار ارونا بہوگنا کو 65 سالہ قدیم سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی کا سربراہ نامزد کیا جاسکتا ہے۔ اکیڈیمی میں آئی پی ایس عہدیداروں کو ضروری تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ 65سالہ ارونا بہوگنا کا تعلق آندھراپردیش کیڈر سے ہے۔ وہ سردست اسپیشل ڈائرکٹر جنرل سی آر پی ایف کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ سی آر پی ایف' ملک کی سب سے بڑی نیم فوجی فورس ہے جس کا ہیڈ کوارٹرس قومی دارالحکومت میں ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ نیشنل پولیس اکیڈیمی کے نئے ڈائرکٹر کی نامزدگی کیلئے بہت جلد احکام جاری ہوجائیں گے۔ ارونا بہوگنا' آندھراپردیش پولیس میں کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ سی آر پی ایف میں وہ پہلی خاتون اسپیشل ڈائرکٹر جنرل ہیں جنہوں نے ملک کا ایک ممتاز عہدہ سنبھالا تھا۔ 3لاکھ نوجوانوں پر مشتمل ملک کی طاقتور ترین نیم فوجی فورس میں وہ ڈائرکٹر جنرل کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ گذشتہ ماہ سبھاش گو سوامی کی معیاد ختم ہونے پر نیشنل پولیس اکیڈیمی کے ڈائرکٹر کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔ سبھاش گو سوامی کو ڈائرکٹر جنرل انڈو۔ تبتین بارڈر پولیس مقرر کیا گیا ہے۔ کئی اعلیٰ پولیس عہدیداروں جیسے شنکر سین' تریناتھ مشرا اور کے وجئے کمار نیشنل پولیس اکیڈیمی کے سربراہ کی حیثیت سے خدمت انجام دے چکے ہیں۔ ارونا بہوگنا کا جیسے ہی اکیڈیمی کی ڈائرکٹر کی حیثیت سے تقرر ہوجائے گا وہ اکیڈیمی کی 28 ویں باس بن جائیں گی۔ قومی پولیس اکیڈیمی کا اعلیٰ سطحی بورڈسینئر سیول عہدیداروں' پولیس عہدیداروں اور ممتاز ماہرین تعیم پر مشتمل ہوتا ہے جو اس کے رکن کہلاتے ہیں جبکہ مرکزی معتمد داخلہ بورڈ کے سربراہ ہوتے ہیں۔

Aruna Bahuguna to become first woman chief of National Police Academy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں