یمن - ہسپتال پر حملے کی غلطی کا القاعدہ کا اعتراف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-23

یمن - ہسپتال پر حملے کی غلطی کا القاعدہ کا اعتراف

صنعا
(یو این آئی )
یمن میں متحرک شدت پسند گروپ القاعدہ نے گزشتہ 5دسمبر کو دارالحکومت صنعا میں فوج کے ایک اسپتال پر کئے گئے حملے کو اپنی خطا سے تعبیر کیا ہے ۔یہ پہلا واقعہ ہے کہ القاعدہ نے کسی حملے پر افسوس ظاہر کیا ہے ۔کل جاری ہوئے ایک بیان میں القاعدہ نے مزید کہا کہ جنگ کا یہ طریقہ ہمارے جنگی اصولوں کے منافی ہے ۔واضح رہے کہ یمن میں فوج کے اسپتال پر القاعدہ کے حامی گروپ انصار الشریعہ نے حملہ کیا تھا جس میں کم از کم 52افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ حملے کا پوراواقعہ اسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا تھا جسے یمن کی سرکاری میڈیا نے شائع کیا تھا جس کے بعد پورے ملک میں اس حملے کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے ۔تاہم القاعدہ نے اس حملہ کا جواز دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس اسپتال سے امریکہ ڈرون حملے آپریٹ کر رہا تھا ۔
Al-Qaeda-in-Yemen-sorry-for-hospital-attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں