افغان جنگ آئندہ برس ختم ہو جائے گی - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-23

افغان جنگ آئندہ برس ختم ہو جائے گی - اوباما

واشنگٹن
( یو این آئی)
امریکی صدر بارک اوباما نے افغان جنگ میں ہورہی کروڑوں ڈالر کی بربادی سے نالاں امریکیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ برس جنگ کا اختتام ہوجائے گا۔ اوباما نے اس سال کی اپنی آخری پریس کانفرنس میں کہا کہ آئندہ برس کے اختتام تک افغان جنگ اسی طرح مکمل ہوجائے گی جیسا کہ ہم نے عراق جنگ کی تکمیل کی ہے۔ ہم افغانستان سے اپنے جوانوں کو واپس اپنے وطن بلانے کا کام جاری رکھیں گے اور ہمیشہ کی طرح ہم اپنی سر زمین اور غیر ملکی سر زمین پر اپنے ہم وطنوں کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لئے کوشاں رہیں گے۔ تاہم موجودہ تناظر میں اوباما کا یہ بیان بہت ہم مبہم مانا جارہا ہے کیونکہ وہ دوسری جانب افغانستان میں تعینات امریکی افواج کی واپسی کیلئے پہلے سے طے شدہ 31دسمبر کی تاریخ کی توسیع کے لئے افغان حکومت کو راضی کرنے کے لئے سر گرم ہیں ۔ امریکی صدر بارک اوباما نے اس معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے افغانستان حکومت کو اس سال 31دسمبر تک کی مہلت دی تھی لیکن لاس انجلیس ٹائمز میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے اب اس ڈیڈ لائن میں کچھ ہفتوں کی مزید توسیع کردی ہے۔ دراصل افغان صدر نے اوباماکو مطلع کیا ہے کہ یہاں آئندہ برس الیکشن ہونے والا ہے اس لئے غیر ملکی افواج کے مقررہ میعاد سے زیادہ رکھنے کے ضمن میں آئندہ برس اپریل میں نو منتخب صدرکا فیصلہ ہی مناسب ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کو 2011میں عراق سے بھی ایسے ہی اپنی افواج کی واپسی کرنی پڑتی تھی جب وہاں کی حکومت نے ان کی تعیناتی کی مدت بڑھانے سے انکار کردیا تھا۔ افغانستان بھی غالبا اسی طریقے سے وہاں تعینات افواج کو ہٹانا چاہتا ہے۔
Afghan war will be over next year: Obama

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں