Adarsh issue will be resolved soon, Sonia assures
کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے آج کہا کہ آدرش ہاوزنگ سوسائٹی میں گھوٹالے کا معاملہ پارٹی میں زیر غور آیا ہے اور اسے حل کرلیا جائے گا۔ کانگریس کے یوم تاسیس سے متعلق ایک تقریب میں مسز گاندھی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کو چاہئے کہ وہ اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں میں بھی بدعنوانی پر نظر ڈالے۔ آدرش کے سوال پر انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ پارٹی میں زیر غور آیا ہے اسے حل کرلیا جائے گا۔ یہ کہتے ہوئے کہ کانگریس کیلئے بدعنوانی اور مہنگائی اب بھی بنیادی امور ہیں۔ مسز گاندھی نے کہاکہ میڈیا کو چاہئے کہ وہ اپوزیشن پارٹیوں کی حکومت والی ریاستوں میں بھی بدعنوانی پر نظر ڈالے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس پر ہر لحاظ سے نظر رکھی جائے، اس کی غلطیاں بھی اجاگر کی جائیں، لیکن اسی کے ساتھ دوسروں کی غلطیوں پر بھی نظر رہے۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں مسز گاندھی نے کہاکہ ہمارے سامنے چیلنج ہیں لیکن ہم لوگ متحد ہونے، لڑنے اور جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔ مسز گاندھی کے اس بیان سے ایک دن پہلے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کہہ چکے ہیں کہ خود ان کی پارٹی کے وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان کی قیادت والی مہاراشٹرا حکومت کو آدرش رپورٹ مسترد نہیں کرنی چاہئے تھی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں