عصری طیاروں کے حصول کے لیے ہند امریکہ سمجھوتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-29

عصری طیاروں کے حصول کے لیے ہند امریکہ سمجھوتا

ہندوستان نے انڈین ایرفورس کی خصوصی کارروائیوں کیلئے مزید 6، C-130J طیارے خریدنے امریکہ کے ساتھ 4ہزار کروڑ روپئے کے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ وزیراعظم منموہن سنگھ کی زیر صدارت کابینی کمیٹی برائے سلامتی امور نے 20دسمبر کو اس تجویز کو قطعیت دی ہے۔ دونوں ملکوں نے کل ایک معاہدہ پر دستخط کئے جس کے تحت امریکی فضائیہ فوراً ملٹری سیلس کے راستہ سے انڈین ایر فورس کو طیارے سپلائی کرے گی۔ انڈین ایرفورس کے پاس پہلے سے ایسے 6طیاروں کا بیڑا ہے جنہیں دہلی کے قریب ہنڈن ہوائی اڈے پر تعینات رکھا گیا ہے۔ فضائیہ خصوصی پروازوں کیلئے ان طیاروں کا استعمال کرتی ہے۔ یہ طیارے لداخ جیسے علاقہ میں غیر ہموار فضائی پٹیوں پر بھی لینڈنگ کرسکتے ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ نے 5500کروڑ روپئے کی لاگت سے 6طیارے حاصل کئے تھے۔ اب خریدے جانے والے طیاروں کو مغربی بنگال کے پانا گڑھ میں تعینات کیا جائے گا۔ جہاں چین کی سرحد سے متصل ماؤنٹین اسٹرائیک کارپس کے قیام کا منصوبہ ہے۔ یہ طیارے رات میں دیکھنے کی صلاحیت کے سبب تاریکی میں بھی کمانڈوز اور ساز و سامان کو منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ زمانہ جنگ میں یہ کافی کارآمد ہوسکتے ہیں کیونکہ یہ خصوصی فضائی کارروائیوں اور رسد کی سربراہی کیلئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ ان طیاروں کو ناسازگار حالات میں پہاڑی علاقوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ رولس رائس انجنوں کے حامل یہ چار انجنی طیارے نچلی سطح پر بھی بہترین پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

India, US ink $1billion deal for six Super Hercules aircraft

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں