ہوڑہ کے نوانو بھون کو رائٹرس بلڈنگ کا درجہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-20

ہوڑہ کے نوانو بھون کو رائٹرس بلڈنگ کا درجہ

صرف چند مہینوں کی بات نہیں ہے بلکہ یہ ممکن ہے کہ جلد جلد، رائٹرس بلڈنگ کو ہمیشہ کے لئے ہو ڑہ میں منتقل کیا جائے گا۔ نوانو بھون ، دفتر جو 25منزلہ ہوگی، اسے ہی رائٹرس بلڈنگ کا درجہ دیا جائے گا۔ اس بات نے سیاسی رہنماؤں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ اب کولکاتا کے بجائے ہوڑہ میں ریاست کی راجدھانی کا درجہ حاصل کرے گا۔ جس طرح سے انگریزوں کے دور میں ہوڑہ کو ہی ریاست مغربی بنگال کی راجدھانی کی بات سوچی جا رہی تھی۔ ریاستی محکمہ شہری ترقیات و میونسپل امور کی ایک رپورٹ کو مرکزی حکومت کو بھیجی جائے گی، اس کے مطابق کولکاتا سے بھی قدیم شہر ہوڑہ کو ریاست کی راجدھانی کا درجہ دلا کر اسے ترقیاتی منصوبوں سے جوڑا جائے گا۔ محکمہ شہری ترقیات کے اس منصوبے کے پیچھے اصل مقصد یہ ہے کہ ہوڑہ کو راجدھانی کا درجہ دلا کر اسے ترقیاتی منصوبوں سے جوڑا جائے گا۔ محکمہ شہری ترقیات کے اس منصوبے کے پیچھے اصل مقصد یہ ہے کہ ہوڑہ کو راجدھانی کا درجہ دلا کر اس میں بیشتر ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جاسکے اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے دیگر اضلاع اور شہروں کی بہ نسبت راجدھانی کو زیادہ رقم فراہم کی جاتی ہے۔ موجودہ ترنمول حکومت کے مطابق ہوڑہ میں پچھلے 34برسوں میں سابق بایاں محاذ حکومت نے کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیا، جس کی وجہ سے اس ضلع میں ترقی نہیں ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ
ہوڑہ کی ترقی نہ ہونے کی وجہ سے یہ ریاست کا قدیم حصہ ہونے کے باوجود آج بھی اپنی شناخت کو تلاش کر رہا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ڈومجور ہوڑہ امپرومنٹ ٹرسٹ کی 50ایکڑ زمین واقع ہے، جس کا کچھ حصہ آبی بھی ہے، لہذا اس زمین پر متبادل رائٹرس جو 25منزلہ عمارت پر مشتمل ہوگا اس کی تعمیر کے لیے حکومت غور و فکر کر رہی ہے۔ حکومت کے اس منصوبے کو اگر واقعی میں عملی جامہ پہنانے میں کامیابی مل گئی تو وہ دن دور نہیں ہے کہ کولکاتا کے قلب میں واقع رائٹرس بلڈنگ کو ترنمول حکومت میوزیم میں تبدیل کردے۔ صرف رائٹرس بلڈنگ ہی نہیں بلکہ کولکاتا میں واقع انڈین میوزیم کا دوسرا حصہ بھی ہوڑہ ضلع میں بنوانے کی حکومت بات کر رہی ہے۔ کیونکہ انڈین میوزیم کی جگہ سیاحوں کے لیے تنگ ہوتی جارہی ے۔ لہذا میوزیم میں کچھ جدیدیت لانے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے خاص مرکز میں اسے تبدیل کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ اس لیے ہوڑہ ضلع میں اس کا دوسرا حصہ تعمیر کرنے پر بھی غور وفکر کی جارہی ہے۔

Writer's Building kolkata to relocate to Nabanna building Howrah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں