چنئی ایکسپریس اور کرش کے بعد دھوم 3 کے نئے ریکارڈ کی امید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-20

چنئی ایکسپریس اور کرش کے بعد دھوم 3 کے نئے ریکارڈ کی امید

chennai-express-krrish-dhoom3
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سال 2013 کے عین اختتام پر بالی ووڈ نگار خانے میں فلموں کی آمدنی کے مزید نئے ریکارڈ بنیں گے ، جسے توڑنا غالباً سلمان خان کے لئے بھی آسان نہیں ہوگا کیونکہ نئے سال کی پہلی سہ ماہی میں ان کی فلم " آزاد " کا افتتاح تقریباً طے ہے۔ دوسری طرف، شاہ رخ خان کی " چنئی ایکسپریس " نے گزشتہ دنوں باکس آفس پر آمدنی کا جو نیا ریکارڈ بنایا تھا، اسے رتھک روشن کی " كرش 3 " نے اپنی ریلیز کے صرف 15 دنوں میں توڑ کر سب کو چونکا دیا ہے۔

دہلی اور اتر پردیش میں راکیش روشن کی اس میگا بجٹ فلم کو ریلیز کرنے والی کمپنی کے ڈائریکٹر راکیش پال کے مطابق ریلیز کے پہلے 15 دنوں میں " كرش 3 " نے 228.44 کروڑ کا مجموعی کلیکشن کیا ہے۔ دوسری طرف، اسی مدت میں کنگ خان کی " چنئی ایکسپریس " نے باکس - آفس پر 227.08 کروڑ کا کلیکشن کیا تھا۔ اس طرح بالی ووڈ کے کنگ خان کے ریکارڈ کو " كرش " کی طویل پرواز نے شکست دی ہے۔

گذشتہ جمعہ کو ریلیز ہوئی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم " رام لیلا " بھی موزوں و مناسب کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اگرچہ اس فلم کو سنگل سکرین پر زیادہ توجہ نہیں مل پائی ہے ، لیکن ملٹی پلکس سینما گھروں میں اس کا مظاہرہ قابل ستائش ہے۔
فی الحال ناظرین سمیت ناقدین اور فلمی پنڈتوں کی نظریں دسمبر میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم " دھوم 3 " پر ٹکی ہوئی ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ " دھوم 3 " متذکرہ تمام فلموں کے ریکارڈ کو توڑنے والی ہے۔

2013 collections - Chennai Express, Krrish & Dhoom-3

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں