24/نومبر میرٹھ ایس۔این۔بی (فیصل مسعود)
اترپردیش کے وزیراعلی اکھلیش یادو نے آج کہاکہ ان کی حکومت فرقہ وارانہ طاقتوں کوریاست کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بننے دے گی اورسیکولرسماج پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔اکھلیش یادوآج میرٹھ ضلع کی محی الدین پورچنیے مل کاافتتاح کرنے کے بعد کسانوں کو خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی ترقی کے راستے پر حکومت کے سامنے ترقی میں پیچھے نہ رہ جانے اورفرقہ وارانہ طاقتوں کو کامیاب نہ ہونے دینے کے چیلنج ہیں جوترقی کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہیں۔انہوں نے اعتماد کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ سماجوادی کارکنان ان طاقتوں کوروکنے میں کامیاب ہوں گے جوریاست میں ماحول خراب کرناچاہ رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ سیکولرمعاشرے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔مرکزی حکومت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیراعلی نے کہاکہ آج کسان پرمنڈلانے والے بحران کے لیے مرکزی حکومت ذمہ دارہے جس نے کبھی کوئی مددنہیں کی۔انہوں نے کہاکہ چینی کی درآمد کو نہ روکنے کی وجہ سے ہی گناکسان بحران میں ہے جبکہ اترپردیش اور مہاراشٹرکاکسان ملک کی60فیصد چینی پیداکرتاہے۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایاکہ آج غلط فہمی میں پھنسے کچھ لوگ کانگریس کے ساتھ ہیں جولڑے توبی جے پی سے تھے لیکن وزیرکانگریس کے ساتھ بن گئے۔گنے کی سرکاری قیمت کے اعلان پراکھلیش یادونے واضح کیا کہ یہ اس سے زیادہ نہیں کیاجاسکتا کیونکہ ریاستی حکومت کسانوں چینی ملوں اور چینی کی قیمتوں کی بنیاد پرگناقیمت طے کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے جوگناقیمتیں طے کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے جوگناقیمتیں طے کی ہیں اس سے گناکسان کسی بھی طورپر بحران میں نہیں آسکتاہے۔سماج وادی پارٹی کوکسانوں اورغریبوں کی پارٹی قراردیتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہاکہ ان کی پارٹی اور وہ خوددھری چرن سنگھ کے پیروکاروں میں ہیں اور کسی بھی حالت میں کسان کو بحران میں نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کو وقت پرکھاد،وقت پربیج اورکسان حادثہ انشورنس وغیرہ اسکیموں کے ذریعہ کسانوں کی مددکی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں اترپردیش ہی ایساپردیش ہے جس نے کسانوں کے لیے آبپاشی مفت کردی ہے۔پردیش کی پچھلی بی ایس پی حکومت کے دورمیں کروڑوں کی چینی ملوں کومعمولی قیمت میں فروحت کئے جانے کاذکرکرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہاکہ ایسے کسان مخالفین کو عوام نے سزادے کرحکومت سے باہرکردیا۔انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی نے اپنے منشورمیں عوام کے خزانے کاپیسہ عوام کولوٹانے کاوعدہ کیاتھا جسے آج2010سے بند پڑی اس چینی مل کو10کروڑکی لاگت سے دوبارہ چلواکرمکمل کیا ہے۔جس سے آس پاس کے90دیہات کے گناکسانوں کواس کا فائدہ مل سکے گا۔اس موقع پروزیراعلی نے ہنڈن ندی پرپل چوڑا کرنے،سکوتی مظفرنگرلنک روڈ جلد مکمل کرانے وغیرہ کااعلان کیا۔ساتھ ہی انہوں نے وارانسی جیل کے ڈپٹی جیلراورمیرٹھ کے باشندے انل تیاگی کے قاتلوں کوجلدگرفتارکیے جانے کایقین دلایا۔--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں