عام آدمی پارٹی کی اپنے قائدین کو کلین چٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-25

عام آدمی پارٹی کی اپنے قائدین کو کلین چٹ

عام آدمی پارٹی جس کے قائدین کومتنازعہ اسٹنگ آپریشن(خفیہ کاروائی)کے ذریعہ نشانہ بنایاگیاتھا،ان کی مدافعت کرتے ہوئے پارٹی نے دعوی کیاکہ جس سی ڈی میں فوٹیج دستیاب ہے وہ من گھڑت ہے اوراس میں تبدیلی کی گئی ہے۔یہاں پریس کانفرنس کومخاطب کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی(اے اے پی)کے قائدین نے بتایاکہ پارٹی نے الیکشن کمیشن(ای سی)سے اسٹنگ آپریشن کاخام فوٹیج حاصل کرتے ہوئے اس میں موجودٹیپ پراپنے کسی بھی امیدوار کی بدعنوانی کاثبوت نہیں پایاہے۔یہاں پرپریس کانفرنس کے دوران جہاں میڈیاکے سامنے مکمل فوٹیج کے مخفی رکھے گئے حصوں کی نمائش کی گئی تھی جن میں امیدواروں کے ناموں کااندراج تھااے اے پی قائدیوگیندریادو نے بتایاکہ انہوں نے14گھنٹے تک فوٹیج کاجائزہ لیاہے اورپارٹی قائدین کے خلاف انہیں کسی قسم کاثبوت حاصل نہیں ہوا۔یادونے بتایاکہ خود وہ اوردیگر6والینٹرس کی ٹیم نے فوٹیج کامکمل جائزہ لیااوریہ نتیجہ اخذکیاکہ سی ڈی میں تبدیلی کی گئی ہے۔یادوکواس بات کا یقین ہے کہ اس کے کسی بھی امیدوار نے کسی غلطی کاارتکاب نہیں کیاہے۔پارٹی نے ایک سی ڈی تیار کی ہے جس میں اس بات کاحقیقی طورپراظہارکیاگیاہے کہ مبینہ طورپراس کے چندحصے مخفی رکھے گئے تھے اوراس پرفرضی تیارکردہ تراشے چسپاں کیے گئے تھے۔انہوں نے فوٹیج کوفرضی تیارکردہ بتاتے ہوئے کہاکہ پارٹی کے ارکان نے جواہم تاثرات کااظہار کیاتھاان کی ایڈیٹنگ(کاٹ چھانٹ) کرتے ہوئے سی ڈی سے انہیں نکال دیاگیا۔اے اے پی قائدنے میڈیااورپریس کونسل پرزوردیاکہ وہ اسٹنگ آپریشنس کے نشرکیے جانے سے قبل بہترضوابط وضع کریں۔انہوں نے میڈیازوردیاکہ وہ اے اے پی کی وضاحت اوراس کے تحقیقاتی نتائج کوبھی منظرعام پرلائے۔اے اے پی کی پریس کانفرنس سے قبل متنازعہ اسٹنگ آپریشنس میں اس بات کاالزام لگایاگیاتھاکہ متعدد پارٹی قائدین جنہیں افراد کی جانب سے رقومات کی بازیافت میں معاونت اوراراضی سمجھوتوں کی تکمیل میں معاونت کے لیے ربط پیداکیاتھا،انہوں نے اے اے پی کونقدرقمی عطیات کے عوض ان کی معاونت سے اتفاق کرلیاتھا۔جمعہ کوویب سائٹ نے الیکشن کمیشن کواس کاروائی کاخام ویڈیوحوالے کیا۔یادونے بتایا کہ ویڈیوکی ایڈیٹنگ کی گئی اوراسے اس انداز میں پیش کیاگیاکہ عام آدمی پارٹی قائدین ناپسندیدہ حالت میں پیش کیے جائیں،سی ڈی جس کی نمائش کی گئی تھی اس کی بنیادپرکوئی نتیجہ اخذنہیں کیاجاسکتاہے۔اے اے پی قائدین نے بتایاکہ اسٹنگ آپریشن کامقصد اے اے پی کی صاف اور شفات اورکرپشن سے عاری شبیہ کوداغداربنایاجائے۔اس نے بتایاکہ اگر پارٹی کاکوئی بھی قائدین خاطی پایاگیاتواسے سزادی جائے گی اورانتخابات میں مقابلہ کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔سماجی نٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پرتحریرمیں اروندکجریوال نے بتایاکہ ہمارے امیدواروں کے بارے میں چند اسٹنگ آپریشنس کیے گئے ہیں۔ہماری ٹیم بشمول سنجوسنگھ ویوگ یادواس معاملے کاجائزہ لے رہے ہیں۔کسی بھی خاتون کوہم نہیں بخشیں گے۔ویڈیوفوٹیج میں جنوبی دہلی سے آرکے پورم حلقہ کی اے اے پی امیدوار شاذیہ علمی کوپیش کیاگیاہے جومبینہ طورپرایک رپورٹر سے ملاقات کررہی تھیں جس میں خودکوکمپنی کانمائندہ ظاہرکرتے ہوئے حریف کمپنی کوسبق سکھانے کے لیے ان سے طلب کی گئی تھی۔ابتداء میں علمی نے قانونی دستاویزات کے بغیر صحافی کی مددسے انکارکردیاتاہم بعدازاں صحافی کی جانب سے نقد عطیے کی فراہمی کے پیشکش پردستاویزات کے بغیرہی انہوں نے مبینہ طورپر اس کی معاونت سے اتفاق کرلیاتھا۔علمی کے علاوہاسٹنگ آپریشن کونڈلی کے اے اے پی امیدوارمنوج کمار،سنگم وہارکے دنیش موبنیال،اوکھلاکے عرفان اللہ خان،روہتاس نگرکے مکیش ہڈا،دیولی کے پرکاش اورپالم کی بھاوناگوڑکے خلاف بھی عمل میں لائے گئے۔

AAP sees raw footage, gives clean chit to its candidates

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں