ریاست میں نئے میڈیکل کالجوں کے قیام کیلئے وزیر اعلی ممتابنرجی نے مہیاکرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاست کے تین اضلاع جنوبی 24پر گنہ کے پھانگڑ ، ندیا کے دھوبولیا اور کوچ بہار میں ترنمول حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شب (پی پی پی ) مادل کے تحت نئے میڈیکل کالجوں کا قیام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس پروجیکٹ کے تیءں پراؤیٹ کمپنیوں کو متوجہ کرنے کیلئے ریاستی حکومت نے زمین کی قیمت کافی کم رکھی ہے ۔ بھانگڑ میں کولکاتا میونسپل کار پوریشن کے ماتحت تقریبا 22.11ایکڑ زمین کو سرف 6.27کروڑ روپے میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہیں ندیا ضلع کے دھوبولیا واقع ڈاکٹر بی سی رائے چیسٹ سینو تو ریم میں خالی پڑی 19.98ایکڑ زمین کی قیمت 5.50کروڑ روپے اور کوچ بہار میں جے دی ہاسپیٹل کمپلیکس کے نتحت 22.42ایکڑ زمین کیلئے 43.05کروڑ روپے قیمت طے کی گئی ہے۔ واضح ہوکہ ان تینوں میڈیکل کالجوں کے قیام کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے ایکسپریشن آف انٹر سٹ (ای او آئی )جاری کردیا گیا ہے لیکن ریاستی حکومت کی طرف سے طے کردہ زمین کی قیمت سے مقامی ترنمول لیڈر بھی ناخوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاس زمین کی قیمت فی الحال 4.5۔4لاکھ روپے فی کٹھا ہے اس سے پوری زمین کی قیمت تقریبا 66کروڑ ہوگی لیکن ریاستی حکومت اسے اصل قیمت کے 10فیصد سے بھی کم قیمت پر فروخت کررہی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کے علاوہ چیف سکریٹری ملئے دے نے کہا کہ ریاستی حکومت نے زمین کیلئے جو قیمت طے کی ہے وہیں اضلع انتظامیہ دفتر سے رپورٹ ملنے کے بعد ہی طے کی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے زمین کی یہی قیمت طے کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے لئے ای او آئی جاری کردیا گیا ہے اور 29نومبر تک پرائیویٹ کمپنیوں سے ای او آئی جمع کرنے کیلئے کہا ہے۔
WB Govt decided to provide land on affordable price for medical colleges
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں