عام انتخابات میں کسی بھی پارٹی کیساتھ اتحاد خارج از امکان - مایاوتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-10

عام انتخابات میں کسی بھی پارٹی کیساتھ اتحاد خارج از امکان - مایاوتی

صدر بہوجن سماج پارٹی ( بی ایس پی ) مایاوتی نے 2014میں آنے والے عام انتخابات میں کسی بھی پارٹی کے ساتھ بی ایس پی کے اتحاد کو خارج از امکان قرار دیا اور کہا ہے کہ اواخر سال میں جن 5ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں ، ان میں سے 4ریاستوں میں بی ایس پی ایک قابل لحاظ وقت بن کر ابھرے گی اور آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بھی اس کا مظاہرہ متاثر کن رہے گا۔ انہوں نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اتر پردیش کے عوام ، سماج وادی پارٹی کی غلط حکمرانی سے بیزار ہوگئے ہیں اور تبدیلی کے خواہاں ہیں۔چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش، راجستھان اور دہلی میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے بارے میں مایا وتی نے کہا کہ ان کی پارٹی ایک، توازن قوت، بن کر ابھرے گی اور ان تمام ریاستوں میں حکومتوں کی تشکیل میں اس کا اہم رول رہے گا۔ (میزورم میں بھی اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جہاں بی ایس پی کا وجود نہیں ہے)۔ مایاوتی نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی نے ملک کے عوام کی امنگوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ بی جے پی میں داخلی جھگڑوں سے بی ایس پی کو مدد ہی ملے گی۔ بی جے پی کے امیدوار وزرات عظمی نریندر مودی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی و نیز صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ کا حوالہ دیتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ ، اڈوانی ۔ مودی ،راج ناتھ کا یہ مثلث ایک دوسرے کی کاٹ میں مصروف ہے اور اس سے بی ایس پی کو کافی فائدہ ہوگا۔

Mayawati rules out alliance with any party ahead of 2014

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں