راج ٹھاکرے اور امیتابھ بچن کو قرآن کریم کے نسخے کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-10

راج ٹھاکرے اور امیتابھ بچن کو قرآن کریم کے نسخے کی پیشکش

quran to thackere amitabh
حاجی عرفات نے راج ٹھاکرے اور امیتابھ بچن کو قرآن کریم پیش کیا
اس عمل کا مقصدصرف مذہب اسلام اور اس کی تعلیمات کو دوسروں تک پہنچانا ہے، اسلام اور قرآن کی تعلیمات سے متعلق لوگوں کی غلط فہمیاں دور کرنے کی سخت ضرورت ہے : حاجی عرفات شیخ

ایم این ایس کے نائب صدر اور یاسر عرفات چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی عرفات شیخ نے گذشتہ دنوں بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن سے ملاقات کی اور انھیں مذہب اسلام کی مقدس ترین کتاب قرآن شرفی تحفے میں پیش کیا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں حاجی عرفات شیخ نے ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کو بھی قرآن شریف اور اسے پڑھ کر سنانے والا ایک قلم تحفے میں دیا تھا۔ ایم این ایس لیڈر حاجی عرفات شیخ نے اس ضمن میں کہا کہ ان کے اس عمل کا مقصد صرف اور صرف مذہب اسلام اور اس کی تعلیمات کو دوسروں تک پہنچانا ہے وہ بھی ان کی اپنی زبانوں میں، انھوں نے کہا کہ آج اسلام اور قرآن کی تعلیمات سے متعلق لوگوں کی غلط فہمیاں دور کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ انھوں نے بتا یا کہ گذشتہ روز ہم نے پارٹی سر براہ راج ٹھاکرے کو قرآن شریف اور اسے مختلف زبانوں میں پڑھ کر سنانے والا ایک قلم تحفے میں دیا ہے بعد ازیں بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں بھی قرآن شریف اور قلم تحفے میں دیا۔ انھوں نے کہا کہ امیتابھ بچن نے نہایت ادب و احترام سے قرآن شریف کو اپنے ہاتھوں میں لیا اور پھر اسے پیشانی سے لگاتے ہوئے چوما۔ حاجی عرفات کے مطابق امتیابھ بچن کو قرآن کے ساتھ ساتھ ہندی زبان میں پنچ سورہ بھی دیا گیا جسے ہو کافی دیر تک دیکھتے رہے۔ انہوں نے بتا یا کہ اس موقع پر سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر میں 3قرآن شریف موجود ہیں اور میں انھیں شوق سے پڑھتا بھی ہوں مگر آپ نے مجھے یہ قرآن شریف اور قلم دیکر ایک دلی سکون دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب میں قرآن شرفی کو انگریزی میں نہ صرف پڑھ سکوں گا بلکہ مجھے قرآن جیسی عظیم مذہبی کتاب سمجھنے میں بھی آسانی ہوگی۔ حاجی عرفات شیخ نے کہا کہ قرآن کریم ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس کی تعلیمات کو عام کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ اس میں انسانیت کی فلاح و بہبود کا ہر مقام پر درس ہے۔ شاعر مشرق علامہ اقبال نے بھی صاحب قرآن کو ہی معزز اور تارک قرآن کو خوار قرار دیا ہے، دنیا و آخرت کی کامیابی کے تمام راز ہماری اس آسمانی کتاب میں پوشیدہ ہیں، بس ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قرآن کو پڑھیں، سمجھیں اور اس کی روشنی میں اپنی زندگی بسر کریں، انشا اللہ ہمارا یہ عمل ہمارے لئے نجات کا ذریعہ بنے گا۔ آخر میں انھوں نے کہا کہ اس قرآن شریف کے ساتھ ایک ایسا پین ( قلم ) تیار کیا گیا ہے جو مختلف زبانوں میں قرآن پڑھ سکتا ہے اس کے معنی بیان کرتا ہے اور تفسیر بھی سناتا ہے ۔ چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگ تک اس قلم کے ذریعے بامعنی قرآن شریف سن سکتے ہیں، اس ایک قلم کے ذریعے عربی ، اردو، انگریزی، مراٹھی ، ملیالم، تامل اور ہندی زبان میں قرآن پڑھا اور سمجھا جاسکتا ہے، یہ قلم مذکورہ بالا زبانوں میں ترجمہ اور تفسیر بھی بیان کرتا ہے۔ یاسر عرفات چیریٹیبل ٹرسٹ نے اس قلم کی ڈسٹری بیوٹر شپ حاصل کی ہے جس کے ذریعے ٹرسٹ پورے ملک کے تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کو ڈسٹر ی بیوٹر شپ دیتے ہوئے روزگار کے مواقع فراہم کرے گا اور اس کام سے ٹرسٹ کو جو منافع حاصل ہوگا اسے قوم کے غریب ، مستحق ، یتیم، اور بیواؤں میں تقسیم کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یاسر عرفات چیریٹیبل ٹرسٹ اب ریاستی سطح سے اٹھ کر ملکی سطح پر کام کرے گا۔ مذکورہ قرآن شریف اور ڈسٹری بیوٹر شپ حاصل کرنے کے خواہشمند حضرات یاسر عرفات چیریٹیبل ٹرسٹ کے CEOالحاج عبد المبین شیخ سے موبائل نمبر 09619983902 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔
ای میل ایڈریس : yasararfatgroup[@]gmail.com

Haji Arafat Sheikh launches digital Quran; gifts its first copy to Raj Thackeray

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں