اسنوڈین پر لاکھوں تعداد میں خفیہ اعداد و شمار کی چوری کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-16

اسنوڈین پر لاکھوں تعداد میں خفیہ اعداد و شمار کی چوری کا الزام

امریکی قوبی سلامتی ایجنسی (این ایس اے ) کے سابق ایجنٹ ایڈورڈاسنوڈین نے کم از کم 2لاکھ سے زائد کلا سیفائڈ اعداد وشمار کو مہیاکرائے تھے ۔ این ایس اے کے سربراہ جنرل کیتھ الیگزنڈر نے بالٹی مور میں ایک سوال کے جوابات میں یہ اطلاع دی ۔ جنرل الیگزنڈر نے کہا کہ تقریبا 50۰زار سے 2لاکھ دستاویزات اسنوڈین نے میڈیا کو مہیا کرائے ہیں جو یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں ۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق پرسنل کنٹر کٹر ایدورڈ اسنوڈین نے ان خفیہ اطلاعات کے توسط سے امریکی خفیہ ایجنسیوں کی گیر قانونی اور شہری مخالف سرگرمیوں کو اجاگر کرکے انہیں بے نقاب کیا تھا ۔ امریکی خفیہ ایجنسیوں نے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس مہیا کرانے والی کمپنیوں کی مدد سے امریکی شہریوں کے ساتھ ساتھ دنیا کے اہم رہنماؤں کے فون کالس ، ای گولس وغیرہ سخت نگرانی کی تھی ۔ اسنوڈین فی الحال روس میں پناہ گزیں ہے ۔

Snowden leaked up to 200000 secret documents - NSA chief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں