ماسٹر بلاسٹر کی آخری اننگ - شائقین کے دل جیت لیے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-16

ماسٹر بلاسٹر کی آخری اننگ - شائقین کے دل جیت لیے

وانکھیڑے اسٹیڈیم میں جمعہ کے دن دوسرے ٹسٹ میچ کے دوسرے کھیل شروع ہونے کے وقت سچن کے مداحوں میں زبردست جوش
وخروش تھا ، کیونکہ ان کے ہیرو ممکنہ طور پر آخری مرتبہ بلے بازی کررہے تھے۔ سچن نے اپنی 74رن کی اننگ میں تقریبا ہر اس شاٹ کو کھیلا ، جس کیلئے وہ جانے جاتے ہیں ۔ جب کوئی گیند باؤنڈری کے باہر پہنچتی تو پورااسٹیڈیم سچن سچن کے نعروں سے گونج اٹھتا ۔ سبھی یہ امید کررہے تھے کہ سچن کی ایک ارو سنچری دیکھنے کومل سکتی ہے ، لیکن دیونارائن کی گیند پر جب ان کا کیچ سیمی نے پکڑاتو پورے اسٹیڈیم میں سناٹا چھاگیا ۔ سچن اپنی سنچری سے 26رن سے محروم ہوگئے ، لیکن انہوں نے پجارا کے ساتھ تیسرے وکٹ کی شراکت میں 144رن جوڑ کر اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر ڈال دیا۔ سچن کی اس اننگ کو دیکھنے کیلئے ان کی ماں رجنی تو میدان پر موجود ہی تھیں ، ساتھ ہی عامر خان اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی بھی اہم لوگوں میں شامل تھے ۔ سچن کے آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم سے بیشتر شائقین چلے گئے ۔ سچن کی اس اننگ میں ان کے کرکٹر بیٹے ارجن نے بال بوائے کا رول بخوبی انجام دیا ۔ سچن کے آؤٹ ہونے کے بعد پجارہا اور روہت شرما نے سنچریاں بناکر ٹیم انڈیا کا اسکور 495رن تک پہنچا کر فتھ کی پوزیشن میں لاکھڑا کیا ۔ روہت شرما کی 2ٹسٹ میں مسلسل یہ دوسری سنچری ہے ،اگر وہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں س سنچری بنادیتے ہیں تو وہ اظہر کے کریئر کے پہلے 3ٹسٹ میچ میں سنچری بنانے کے ریکارڈ کی برابر ی کر لیں گے ۔

Master Blaster Sachin Tendulkar's last inning in Int'l cricket

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں