11/نومبر حیدرآباد پی۔ٹی۔آئی
جی ایم آر گروپ کے زیرانتظام راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ آر جی آئی اے کو جئے پور میں حال ہی میں منعقدہ ایرکارگوایجنٹس اسوسی ایشن آف انڈیا(اے سی اے اے آئی)کے چوتھے سالانہ مختتمہ کنونشن میں سال کا بہترین کارگوایر پورٹ قراردیاگیاہے۔جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل اےئرپورٹ لمیٹڈ(جی ایچ آئی اے ایل)کے جاری کردہ صحافتی بیان میں بتایاگیاہے کہ کارگوسرگرمیوں کی بناء پر آرجی آئی اے کومسلسل دوسرے سال بھی یہ اعزاز حاصل ہواہے۔اس سے ایرپورٹ کے ارباب مجاز کی جانب سے بہترین درجہ کے انفراسڑکچراور خدمات کی فراہمی پر صنعتوں اور تاجرین سے کیے گئے وعدے کااعادہ ہوتاہے۔جی ایچ آئی اے ایل کے چیف ایکزیکٹیوآفیسرایس جی کے کشورنے بتایا کہ باوقارصنعتی تنظیم اے ایس اے اے آئی جو ہندوستان کی فضائی کارگوصنعت کی نمائندگی کرتی ہے،کی جانب سے تسلیم کیے جانے پر مسرت ہے۔مسلسل دوسرے سال بھی ایوارڈ کے حصول سے ہمارا گابکوں اور دیگر فریقین کے لیے بہترین خدمات کی فراہمی میں ہمارے پابندی عہدہونے کااظہارہوتاہے۔shamshabad airport get best cargo airport award
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں