11/نومبر حیدرآباد پی۔ٹی۔آئی
صدروائی ایس آرکانگریس پارٹی وائی ایس جگن موہن ریڈی اور دوسرے ملزمین آج پناسمنٹ کے کرپشن کیس کے سلسلہ میں سنٹرل بیوروآف انوسٹی گیشن کی خصوصی عدالت میں حاضرہوئے۔عدالت نے10ستمبرکو داخل کردہ چارج شیٹ پرازخودکارروائی کرتے ہوئے جگن،ان کے آڈیٹروجئے سائی ریڈی اور دوسرے ملزمین کو سمن جاری کی11نومبرکو عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی تھی جس کی مطابعت میں جگن اوردوسرے ملزمین عدالت میں پیش ہوئے اورفی کس25ہزارروپے کے شخص مچلکہ اور2ضمانتیں داخل کیں۔بعدازاں کیس کی آئندہ سماعت3دسمبر تک ملتوی کردی۔سی بی آئی نے جگن اوردوسروں کے خلاف اس کیس میں 10چارج شیٹ داخل کئے ہیں۔سی بی آئی کے مطابق ساتویں چارج شیٹ پناگروپ آف کمپنیز سے متعلق ہے جس کی نمائندگی پی پرتاب ریڈی کرتے ہیں۔اس کمپنی پرالزام ہے کہ اس نے حکومت سے مراعات حاصل کرتے ہوئے جگن کی فرمس میں68کروڑروپے کی سرمایہ کاری کی۔حکومت کی طرف سے اس کمپنی کو جوغیرمراعات دی گئی تھیں ان میں ضلع اننت پورمیں231.09ایکڑسرکاری اراضی کاالاٹمنٹ،ضلع کرنول میں304.7ہیکٹر کے لئے لائسنس کی اجرائی،ضلع رنگاریڈی میں821ایکڑپرمائننگ لیزکی تجدید اور بنجارہ ہلزمیں پرتاب ریڈی کے ہوٹل پراجکٹ کوفائدے پہنچاناشامل ہیں۔Corruption case: Jagan Reddy, others accused appear in CBI court
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں