ہندوستان پاکستان کو -شبہ کافائدہ- دینے تیار - سلمان خورشید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-12

ہندوستان پاکستان کو -شبہ کافائدہ- دینے تیار - سلمان خورشید

وزیرخارجہ ہندسلمان خورشید نے،ایک ایسے وقت جبکہ پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ امن بات چیت کی مساعی جاری ہے،کہاہے کہ خط قبضہ پرلڑائی بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات کے بیچ ہندوستان،پاکستان کو،شبہ کافائدہ"دینے تیار ہے۔انہوں نے یہاں اخبار"دی آسٹریلین"کوانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ"جب(وزیراعظم پاکستان)نوازشریف کہتے ہیں کہ وہ ہندوستان کے ساتھ امن اوراچھے تعلقات چاہتے ہیں توہم ان کے اس قول کو صحیح سمجھتے ہیں لیکن خورشید نے یہ بھی کہاکہ وہ(خورشید)،حالیہ ہفتوں میں خط قبضہ پرلڑائی بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے پس منظر میں۔نوازشریف کے الفاظ سے مفاہمت نہیں کرسکتے"۔"ہم شخص جذبہ خیرسگالی کی اصطلاحوں میں پاکستان کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بات کرتے ہیں اوربڑی گرمجوشی سے ہم اس صورتحال کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن حیثیت حال اورہماری ملاقاتوں کے نتائج بڑے مایوس کن ہیں۔پاکستان کواندرون ملک بہت مشکل مسائل سے نمٹنا ہے۔ہمارا خیال یہ ہے کہ ہمیں،انہیں(پاکستان کو)وقت دیناچاہئے،ہماری قیمت پر نہیں(بلکہ)انہیں ضرورشبہ کافائدہ دیناچاہئے"۔خورشید نے کہاکہ پاکستان کی حمایت کے حامل دہشت گردعناصر بالخصوص لشکرطیبہ کے جانشین،کشمیراوردیگر مقامات پرہندوستانی سیویلنس پرحملے کرنے اورانہیں ہلاک کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔پاکستان نے کشمیر میں بہترانتظامات کے سلسلہ میں اعلی سطح پرفوجی عہدیداروں کی میٹنگس کے اپنے وعدہ کوہنوزنہیں نبھایاہے۔"اگروہ(پاکستان)،دہشت گردی کے انفراسڑکچرکوڈھانے کے مسئلہ پر توجہ دے سکے تویہ ایک اچھی شروعات ہوں گی"۔یہاں یہ کرہ بے جانہ ہوگاکہ وقفہ وقفہ سے سرحد پار فائرنگ گذشتہ جنوری میں شروع ہوئی تھی اور گذشتہ اگست میں جبکہ جموں وکشمیرمیں خط قبضہ پرپاکستانی فورسس کے حملہ میں5ہندوستانی سپاہی ہلاک ہوئے تھے اس میں(فائرنگ کے واقعات)شدت پیدا ہوگئی۔گذشتہ ستمبرمیں نیویارک میں ہندوستان اورپاکستان کے وزرائے اعظم نے ملاقات کی اوراس بات سے اتفاق کیاکہ ڈائرکٹرس جنرل ملٹری آپریشنس(ڈی جی ایم اوز)،خط قبضہ پرکشیدگیوں کوکم کرنے کے طریقے دریافت کرنے ملاقات کریں گے لیکن یہ ملاقات ہنوزنہیں ہوئی۔فریقین نے اس سلسلہ میں تواریخ کو قطعیت نہیں دی ہے۔

India ready to give Pakistan benefit of the doubt: Salman Khurshid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں