--
راجستھان میں کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے63امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے جس میں چیف منسٹر اشوک گیہلوٹ،ان کے18کابنیے رفقاء،29موجودہ ارکان اسمبلی کے علاوہ دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے کرشناپونیاشامل ہیں۔راجستھان میں یکم دسمبر کو اسمبلی انتخابات منعقدہونے والے ہیں،کل ہندکانگریس کمیٹی نے کل رات نئی دہلی میں امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔پونیانے گزشتہ ماہ چورو میں راہول گاندھی کے جلسہ عام کے موقع پر کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔وہ سدولپور(راج گڑھ)حلقہ سے مقابلہ کریں گے،پارٹی نے پہلی فہرست میں4نئے چہروں کو شامل کیاہے جن میں بلوترامیں آشرم چلانے والے پجاری نرملا داس شامل ہیں۔بی ایس پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی راجیندرسنگھ گودھا اور مرلی لال میناکوبھی ٹکٹ دیاگیاہے۔اسپیکر اسمبلی دیپیندرسنگھ شیخاوت دوبارہ انتخابی میدان میں ہیں۔چیف منسٹر اشوک گیہلوٹ سردار پورحلقہ سے مقابلہ کریں گے۔ریاستی وزیر اے اے خان کو تیجارا سے دوبارہ ٹکٹ دیاگیا جبکہ امین خان حلقہ اسمبلی شیو سے انتخابی میدان میں ہوں گے۔سابق ارکان پارلیمنٹ وشویندرسنگھ اور کرنل سونارام کوبھی پارٹی امیدوار بنایاگیاہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں