نیوزی لینڈ میں ایک ہندوستانی ٹیچر پر حملہ - حالت نازک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-04

نیوزی لینڈ میں ایک ہندوستانی ٹیچر پر حملہ - حالت نازک

نیوزی لینڈ میں ایک ہندوستانی نژاد25سالہ ٹیچر وسطی آک میک ڈونالڈ کے بیر حمانہ حملہ کے بعد موت وزیست کی کشمکش میں مبتلاء ہے ۔ایک ٹر ینی ٹیچرترون آستھانہ ، میک ڈونالڈ سے روانہ ہونے کے بعد فٹ پاتھ پر کھڑاتھا۔ جب اس نے کل ایک اور شخص کے ساتھ مختصر بات چیت کی ۔ پولیس نے یہ بات کہی ۔ ڈیٹکٹیو سینئر سارجنٹ پٹیر فلورنس نے کہا کہ آستھانہ کو اس سر پر زوردار گھونسا مارا گیا اور وہ گر پڑا جس کی وجہ سے اس کا سر فٹ پاتھ سے ٹکراگیا۔ مقامی میڈیا کی اطلات میں یہ بات کہی گہی ہے ۔ فلورنس نے کہا ہے کہ مبینہ حملہ آوردیگر کئی افراد کے ساتھ میک ڈ ونالڈ میں موجود تھا جب میں اور ایک خاتون اور حملہ آور گروپ حملے کے بعد سیدھے چلے گئے ۔ آستھا نہ دواخانہ میں وینٹی لیٹر پر ہے۔ اس دوران پولیس نے آج آستھانہ پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک 27سالہ شخص کو گرفتا ر کرلیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور پولیس کسی بھی شخص سے کوئی اطلاع حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے جو اس وقت علاقہ میں موجود تھا اور حملہ کو دیکھا تھا۔ اس کی ماں اپنے لڑکے کے لیے دعائیں کررہی ہے اور ویٹنگ روم اور پورا ہال کا راستہ دوستوں اور خاندان سے بھرا ہوا تھا ۔ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور بہت سے لوگ رورہے تھے ۔ آستھانہ کے ایک دوست کے حوالہ سے اطلاعات میں یہ بات کہی گہی ہے۔

Indian-origin teacher Tarun Asthana critical after attacked in New Zealand

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں