کشمیر اور ہماچل پردیش میں شدید سردی کی لہر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-04

کشمیر اور ہماچل پردیش میں شدید سردی کی لہر

winter season
لیہہ میں اس موسم کا کمترین درجہ حرارت منفی7.4سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔محمکہ موسمیات کے ایک ترجمان نے یہ بات بتائی۔پڑوسی ٹاون کارگل کا اقل ترین درجہ حرارت منفی2.2ڈگری سلسیس رہا جس میں سابقہ درجہ حرارت منفی1.4ڈگری سلسیس سے معمولی کمی واقع ہوئی۔ریاستی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے رات کے درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جہاں اقل ترین درجہ حرارت1.7ڈگری سلسیس رہاجبکہ کل درجہ حرارت2.8ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔جنوبی کشمیر کے سیاحتی مرکز پہلگام میں درجہ حرارت منفی2.5ڈگری سلسیس تھا۔اگرچہ اسکائی ریسارٹس گلمرگ میں بھی درجہ حرارت انجماد کے نکتہ سے کم یعنی منفی2.2سلسیس ریکارڈ کیاگیا۔اسی دوران پہاڑی ریاست ہماچل پردیش کو سردی کی لہرنے اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔ریاست کے بالائی علاقہ کیلانگ میں اقل ترین درجہ حرارت منفی2ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا۔

Severe cold wave in Kashmir and Himachal Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں